وہاڑی ( بیورورپورٹ)ٹی بی کا مرض لا علاج نہیں قابل علاج ہے تمام افراد ریاست کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومتی ادارے این جی اوز کے تعاون کے بغیر مسائل مناسب انداز سے تلاش نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے شمیلہ اسلم نے ایسوسی ایشن فار سوشل ڈویلپمنٹ کے پراجیکٹ ٹی بی ریچ کے زیر اہتمام لگائے گئے فری جیسٹ کیمپ سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ صحت وتعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے حکومتی ادارے اور غیر سرکاری تنظمیں مل کر اس حق کو بہم پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپ لگانے سے کمیونٹی میں ٹی بی کی تشخصیں کے ساتھ ساتھ لوگوں میں شعور اور آگاہی بھی بیدار ہوگی کہ اس مرض سے کسطرح محفوظ رہا جاسکتا ہے ڈسٹرکٹ نیچر ٹی بی ریچ رانا محمد ذکاء اللہ نے کہا کہ ٹی بی علاج کل نہیں آج کے سلوگن ہرعمل کرکے اس بیماری پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے اس موقعہ پر لیب ٹیکنیشن ٹی بی ریچ مظفر احمد ،علی احمد ،سیاسی وسماجی شخصیت محمد شریف پریمی اور چوہدری محمد امین بھی موجود تھے یونین کونسل نمبر2میں لگائے گئے فری چیسٹ کیمپ میں ٹی بی کے ایک مریض کی 4157وجرانوالہ(بیورورپورٹ)ڈی سی او گوجر انوالہ کی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر شوکت محمود گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بسلسلہ پرائس کنٹرول گوندلانوالہ پھاٹک سیالکوٹی دروازہ کے دوکانداروں پرا اچانک چھاپہ مارا اور وہاں سے زائد قیمت پر اشیاء ضروریہ ‘ گوشت‘ مرغی کا گوشت فروٹ اور روٹی فروخت کرنے والے 4 دکانداروں عارف‘ عارف ‘ امجد‘‘ شریف 12 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا سپیشل مجسٹریٹ نے اس موقع پر دکانداروں اور قصابوں کو تنبیہہ کی کہ وہ ضلعی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء و گوشت کی فروخت کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Saturday, 28 April 2012
کوئٹہ میں وکلا کا 9 ویں روز بھی عدالتی بائیکاٹ
کوئٹہ سے 10 روزقبل اغواء ہونے والے وکیل کی عدم بازیابی کے خلاف وکلاء کا عداتوں سے بائیکاٹ 9 ویں روزبھی جاری ہے ۔ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون سے نامعلوم افراد نے 20 اپریل کو مکیش کوہلی ایڈووکیٹ کو اغوا کرلیا تھا جو تاحال باب نہیں ہوسکے ۔ وکیل کی عدم بازیابی کے خلاف وکلاء تنظیموں کی کال پر آج 9 دن بھی وکلاء نے تمام عدالتوں سے بائیکاٹ کیا ۔ ان کاکہنا ہے کہ وہ اپنا احتجاج مغوی ساتھی کی بازیابی تک جاری رکھیں گے۔
لیپ ٹاپ تقسیم کے مخالفین ملک کی ترقی نہیں چاہتے: شہباز شریف

تربت میں مسلح جھڑپ، چار ہلاک
بلوچستان کے علاقےتربت میں سکیورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان ایک جھڑپ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم کو کام سے روکنے اورمراعات کی واپسی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور............ وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی سے سرکاری پروٹوکول اورمراعات واپس لینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل رانا علم الدین غازی کی طرف سے لاہورہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ سپریم کورٹ وزیراعظم کو مجرم قراردے چکی ہے جس کے بعد یوسف رضا گیلانی وزیراعظم نہیں رہے لیکن اس حکم نامہ کے باجوود یوسف رضاگیلانی نے اقتدار پر قبضہ کیا ہوا ہے اور سرکاری وسائل کوبے دریغ استعمال کیاجارہاہے۔ اُنہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلہ کے بعد وزیراعظم کاکوئی بھی حکم غیرقانونی اور غیر آئینی ہے لہٰذا عدالت یوسف رضاگیلانی سے فوری طور پرسرکاری وسائل اور مراعات واپس لینے کا حکم جاری کرے۔
وزیراعظم کی سزا کے خلاف احتجاج
احتجاج کا سلسلہ سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کے فوری بعد شروع ہوانامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق سندھ کے شہروں میرپور خاص سکھر، نوابشاہ،گھوٹکی، ٹھٹہ، دادو، نوشہرو فیروز، خیرپور اور تھرپارکر میں کاروبار بند ہوگیا ہے اور ٹائروں کو نذر آتش کر کے نعرے بازی کی گئی ہے۔نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق سندھ کے شہروں میرپور خاص سکھر، نوابشاہ،گھوٹکی، ٹھٹہ، دادو، وشہرو فیروز، خیرپور اور تھرپارکر میں کاروبار بند ہوگیا ہے اور ٹائروں کو نذر آتش کر کے نعرے بازی کی گئی ہے۔اُدھر کراچی کے علاقے قائد آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ٹائر جلا کر قومی شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کو معطل کر دیا۔ لیاری میں بھی فائرنگ کی گئی ہے، جس کے باعث کاروبار بند ہوگیا۔
حیدرآباد میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور کارکنوں نے فیصلے کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیا۔
’اگر ہمت ہے تو تحریکِ عدم اعتماد لے آئیں
Friday, 27 April 2012
’عہدہ نہیں چھوڑا تو ناقابل توقع نتائج کا سامنا‘
Thursday, 26 April 2012
علمی و ادبی مقابلہ جات
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) حکومتی سطح پر
ہونیوالے علمی و ادبی مقابلہ جات میں کئی سالوں سے مسلسل بڑھتا ہوا کامیابی کا گراف
ہماری علم دوستی اور کامیابی کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سائنس لوکس
سکول ارشد اقبال شیخ، پرنسپل گرلز راشد محمود اور پرنسپل بوائز کیمپس انجم ناز
سندھو نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے منعقدہ علمی و ادبی
مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنیوالے سائنس لوکس سکول کے طلباء و طالبات سے خطاب
کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال منعقد ہونیوالے مقابلہ جات میں سائنس
لوکس سکول کے حمزہ طارق نے 42000روپے، سیدہ ثناء فاطمہ نے 36000روپے، ثمن شاہد نے 26000روپے، نور ریاض نے
26000روپے، فضائل شاہد 26000روپے، زارا اسلم 22000روپے، ورقہ اکرام نے 16000روپے، اویس چیمہ 16000روپے، ردا انجم 12000روپے، سفیان افضل
نے آٹھ ہزار فیضان علی سات ہزار، عبداﷲ اختر چھ ہزار، علینا منیر چار ہزار، حاجرہ
حنیف تین ہزار، حسن طارق دو ہزار، ذی وقار چیمہ ایک ہزار، حسان احمد نے سات جبکہ
ناصر مختار نے پانچ سو روپے نقد کیش پرائز جیتا۔ انہوں نے بتایا کہ 2010ء کے
مقابلہ جات میں بھی سائنس لوکس سکول نے وزیراعلیٰ کے ان مقابلہ جات میں ایک لاکھ
باسٹھ ہزار جبکہ 2011ء کے
مقابلہ جات میں دو لاکھ تینتس ہزار نقد انعامات جیتے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ
پنجاب نے اعلیٰ کارکردگی پر ہرسکول کو ایک لاکھ روپے کا خصوصی انعام دیا ہے۔ جوکہ
ہماری محنت، لگن اور اﷲ پاک کی رحمت کے سبب ممکن ہوسکا۔
سنی اتحاد کونسل : فضل کریم کی قیادت میں متحد جماعت: مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سنی
اتحاد کونسل مرکزی چئیرمین صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم ایم این اے کی قیادت میں
متحد اور ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے اس کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کے گھروں میں
ہمیشہ صف ماتم بچھی رہے گی،اہل سنت کی صفوں میں انتشار پھیلانے والے دوست نما دشمن
نفرت کی علامت بن چکے ہیں،ان کا جلدی بخار اتر جائیگا،باغی گروپ کے شر پسندوں کو
حقائق جھٹلانے اور الزام تراشی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی
سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے
اپنی اقامت گاہ پر علماء کرام اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے عالمی
تنظیم اہل سنت کے تحت مرکزی سربراہ پیر محمد افضل قادری وائس چےئرمین سنی اتحاد
کونسل کی زیر قیادت میں عریانی و فحاشی کیخلاف گجرات سے اسلام آباد چلائے گئے
کاروان نظام مصطفےٰ کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ عاشقان رسول پاکستان کو اسلامی
فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے۔حکومت کاروان نظام مصطفےٰ کے مطالبات پر عمل درآمد
کو یقینی بنائے، مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ میڈیا پر اخلاق باختہ
پروگرامز اور اشتہارات سے پاکستان کا اسلامی تشخص مجروح ہو رہا ہے،ملک کا ایک
مخصوص طبقہ امریکہ کو خوش کرنے کیلئے اسلامی اقدار و ثقافت کو مسخ کرنے کی کوشش کر
رہا ہے ،عورت کو شمع حرم کی بجائے شمع محفل بنایا جا رہا ہے،وقت کا تقاضا ہے کہ
علماء و مشائخ اپنے خطبات میں عریانی وفحاشی کیخلاف آواز بلند کریں۔قوم فحاشی کی
تشہیر کرنیوالی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، حکومت اچھائی کو پھیلانے اور برائی کی
روک تھام کیلئے موثر اقدامت کرے۔
جماعت اسلامی گوجرنوالہ کی لاہور ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی شد ید مذمت
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)قائم
مقام امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ صدیق احسن بٹ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر
دھماکے کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہاہے کہ حکومت ملک میں امن وامان قائم
کرنے میں مکمل طو ر پر ناکام ہو چکی ہے ۔ دھماکوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔جب تک
امریکہ اس خطے میں موجود ہے یہاں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ
نام نہا د دہشت گردی کی جنگ کو خیر باد کہا جائے ۔ملکی حالات انتہائی گھمبیر ہو
چکے ہیں ۔اگر سنجیدگی کا مظاہرہ نا کیا گیا تو نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔ پاکستانی
حکمران ہو ش کے نا خن لیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نے راولپنڈی میں جہاز حادثے میں
قیمتی جانوں کے ضیا ع پر اشک رکے نہیں تھے کہ ایک اور قومی سانحہ ہوگیا چکلالہ
حادثے ،لاہور ریلوے اسٹیشن دھماکے پر پوری قوم افسردہ ہے ۔ میرے پیارے پاکستان کو امریکہی
یاترا پر مامور چور چوکیداروں نے مسائلستان کا گڑھ بنا دیا حکومت جان بحق ہونے
والے افراد کے لواحقین سے ہر ممکن تعاؤن کرے۔جہاز حادثے کی مکمل تحقیقات کرتے ہو
ئے رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔جماعت اسلامی لاہور ریلوے اسٹیشن پر دھماکے و ار
طیارہ حادثے میں جان بحق ہونے والے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
گوجرانوالہ ،مشکوک افراد سے ڈیڑھ من چرس برآمد: پولیس
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) پٹرولنگ پولیس نے
دوران گشت مشکوک افراد سے ڈیڑھ من چرس برآمد کرلی‘ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے
انہیں حوالہ پولیس کردیاگیا۔ترجمان پٹرولنگ پولیس شیخ شاہد کے مطابق ایس ایس پی
پٹرولنگ منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پرپٹرولنگ پولیس اڑتالی ورکاں کی موبائل ٹیم نے
دوران گشت ایک مشکوک کار کو روکاتو اس میں سوار تین افراد منور زمان‘ جاوید اقبال
اور محمد یوسف کے قبضہ سے تین کلو چرس جبکہ کار کی تلاشی کے دوران57 کلومزید چرس برآمد
ہوئی۔انچارچ موبائل محمد مصطفی اور محمد شفقت ایچ سی نے گاڑی قبضہ میں لے کر
ملزمان کو تھانہ تتلے عالی پولیس کے حوالے کردیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
ایس ایس پی پٹرولنگ منیر مسعود نے شاندار کاروائی پر پٹرولنگ پارٹی کے اہلکاران کے
لئے نقد انعام کا اعلان کیاہے۔
گوجرانوالہ میں لیپ ٹاپ تقسیم: حمزہ شہباز شریف
حکومت سرکاری ملازمین اور ان کے بچوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے : وسیم عباس
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ڈی
او سی گوجرانوالہ وسیم عباس نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین اور ان کے بچوں کی
فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی بہبود
فنڈ بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ای ڈی او ورکس قمر علی زیدی‘ ایم ایس ڈی
ایچ کیو ہسپتال کیپٹن (ر) ظفر اقبال‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد احمد‘ ڈسٹرکٹ
انفارمیشن آفیسر طاہر چوہدری اور دیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی‘ ڈی او سی وسیم
عباس نے کہا کہ حکومت نے ریٹائرڈ ہونے والے یا وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین
کیلئے مختلف مدوں میں کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کررکھے ہیں۔ اجلاس میں فوت شدگان
کے ورثاء کو ماہانہ امداد کے تین کیس نمٹائے گئے اور متوفی سرکاری ملازمین کے
کیسوں کی ماہانہ امداد کے سلسلہ میں 98 نئی درخواستوں کی منظوری دی گئی جن کی
کفالت کے لئے ماہانہ خرچ ایک لاکھ 91 ہزار جبکہ سالانہ خرچ16 لاکھ92 ہزار روپے خرچ
ہوگا۔ مزید چار کیس تاریخ وفات کے ایک سال کے بعد موصول ہوئے ان کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ماہانہ امداد درجہ اے میں معذورریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی طرف سے چھ
درخواستیں موصول ہوئیں جن پر سالانہ 18 لاکھ21 ہزار600 روپے خرچ ہونگے۔ اس کے
علاوہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف 2010-11 کے لئے
678درخواستیں موصول ہوئیں جن کی منظوری دے دی گئی جس پر 25 لاکھ 5ہزار خرچ ہونگے اور
281 نامکمل رہ جانے والی درخواستوں کے مکمل ہونے پر ان کی بھی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں شادی گرانٹ(نان گزیٹڈ) کی 596 درخواستیں حاضر وریٹائر ملازمین کی موصول ہوئیں
جن پر 41 لاکھ58 ہزارخرچ ہونگے کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ تجہیز و تکفین کے لئے
نان گزیٹڈ ملازمین کی 367 ملازمین کی درخواستوں کی منظوری دی گئی اور 190
درخواستوں کو مکمل کرنے کی ہدایت کی جن پر 14 لاکھ68 ہزار خرچ ہونگے۔
ٹریفک وارڈن،ون وے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سختی سے قانونی کاروا ئی کر یں،افضل بٹ
ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ چوہدری سلیم اخترکو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے کے بعد احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیاگیا(چکوال کی مزید خبریں)
چکوال) ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ چوہدری سلیم اخترکو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے کے بعد احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیاگیا۔چوہدری سلیم اختر کو پولیس نے عدالت میں ہتھکڑیاں لگائے بغیر پیش کیا تو وکلاء نے احتجاج کیا جس پر فاضل جج کے حکم پر پولیس نے ہتھکڑیاں لگا کر دوبارہ عدالت میں پیش کیا اور سماعت کے لیے27اپریل کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔جس پر تحصیل کے وکلاء نے گزشتہ دو ماہ سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلا ن کردیا۔ سلیم اختر نے تحصیل بار تلہ گنگ کی ممبر خاتون وکیل کے والد اور بھائی کو تھانے بلا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اور پولیس نے ایس ایچ او سلیم اختر کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات پر مقدمہ درج کیا تھا۔ تاہم وکلاء انسپکٹر سلیم اختر کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے اور احتجاج بھی جاری رکھا ہوا تھا۔ سلیم اختر نے لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کروائی۔جو ایڈیشنل سیشن جج ساجد اعوان کی عدالت میں لگی۔مگر ساجد اعوان نے سماعت کرنے سے انکار کر دیا اور سیشن جج نے مذکورہ مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج تلہ گنگ کو بھجوا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج تلہ گنگ نے ضمانت خارج کر کے چوہدری سلیم اختر کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے اور ملزم کو احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیاگیا۔ دوسری جانب وکلاء نے دو ماہ سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
چکوال( )معروف روحانی شخصیت سید امجد حسین شاہ المعروف بادشاہ سرکار ٹریفک کے المناک حادثہ میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ بادشاہ سرکار وقت حاضر کے معروف مجذوب تھے۔اور ضلع چکوال میں ان کے ہزاروں مریدین موجود ہیں۔ بادشاہ سرکار گاہے بگاہے اپنے مریدین کے پاس چکوال تشریف لاتے۔بادشاہ سرکار نے ہمیشہ اپنے مریدین کو مخلوق خدا کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے کی ہدایت کرتے اور اللہ کی عبادت پر زور دیتے۔ گزشتہ روز ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سالم میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
چکوال( )ضلع چکوال کی 68یونین کونسلوں میں تعینات نیوٹریشن ہیلتھ سپروائزر کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی گئی۔ ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری عفت لیاقت علی خان کی خصوصی ہدایت پر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے احکامات جاری کیے۔نیوٹریشن ہیلتھ سپروائزر ایک عرصہ سے کنٹریکٹ پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور ان کی مدت کنٹریکٹ ختم ہو چکی تھی اجتماعی درخواست پر پارلیمانی سیکرٹری عفت لیاقت علی خان نے حکومت پنجاب سے تین سال کی توسیع کے احکامات جاری کروا دئیے۔ جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔ ساٹھ کے قریب نیوٹریشن ہیلتھ سپروائزر نے عفت لیاقت علی خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
چکوال( )بیگم عفت لیاقت علی خان کو پارلیمانی سیکرٹری بننے پر موضع دومالی یونین کوسنل جند کے چوہدری محمد عبداللہ خان نمبردار اور برادری کی طرف سے بھرپور مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اور اس بات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں کہ چوہدری لیاقت علی خان صدر پاکستان مسلم لیگ کی صدار ت پر بھرپور اعتماد پر جوق در جوق لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں۔ اور دومالی کی ترقی کے ہمہ تن پر شکر گزارہیں۔
چکوال( )صداقت علی عباسی کو پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل سٹیرنگ کمیٹی کے کنوینئر اور احسان ٹوالہ کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ تحریک انصاف ضلع چکوال کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ملک شاہد اقبال ڈسٹرکٹ آرگنائزر یوتھ ونگ، فضل ربی کھوکھر، متین الحسن کھوکھر، کوآرڈی نیٹر تحصیل چکوال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صداقت علی عباسی کی بطور کنوینئر انتخاب سے ان کی بطور ریجنل آرگنائزر بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔ اور ممبر سازی اور آئندہ آنیوالے تمام مراحل میں بھرپور کارکردگی کا باعث ہوگی۔
چکوال( )ملک کے بنیادی دھارے میں خواتین کی شمولیت ہی گھریلو تشدد ، اور صنفی امتیاز کے نامسور کو ختم کر سکتی ہے، جینڈر ریفارم کے تحت اسی منزل کے حصول کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بات جینڈر پروگرام چکوال انچارج محمد زاہد نے بجٹ میں خواتین کے مسائل کے حل تربیتی پروگرام سے تعاون کلمات میں کہی، اسسٹنٹ کمشنر چکوال و سینئر ایڈمن آفیسر چکوال سعادت خان نے کہا کہ بااعتماد اور خواندہ خواتین ہی کسی قوم یا ملک کی جامع ترقی کے لیے ضمانت ہیں۔ بجٹ کے دوران مختلف محکموں اور شعبوں میں خواتین کے ورکنگ مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز کی فراہمی اور مطلوبہ سہولیات کی فراہمی نہایت ضروری ہے نیشنل سپورٹ پروگرام کی کوآرڈی نیٹر و مربی سلمیٰ خالد نے تمام شرکاء کو بجٹ کی تخصیص اور فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین چیلنج کو قبول کرتی ہیں خدا نے خواتین کو بڑی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ہم نے منصوبہ بندی کے ذریعے اس خوابیدہ صلاحیت کو جلا بخشنی ہے۔ بریفنگ میں محکمہ زراعت، سوشل ویلفیئر، تعلیم، صحت اور ریسکیو1122کے افسران نے شرکت کی۔ ای ڈی او زراعت چکوال نے کہا کہ معاشرہ کے فلاحی تصور اور جدت کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کے لیے سہولیات کی فراہمی حکومت کی عین ذمہ داری ہے۔
چکوال( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد کاشف مشتاق کانجو نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام عوام کے تعاون سے مشروط ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ٹی سیکشن میں مکمل ہونیوالے ماہانہ کمپیوٹر کورس کے اختتام پر دوران خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام پولیس افسران کو آئی ٹی ماہرین کے زیر نگرانی مختلف کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرائم فری سوسائٹی کے لیے کمیونٹی پولیسنگ پر زور دیا جا رہا ہے۔ اور اس سے کافی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
چکوال( )شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے سابقہ سپیشل گارڈ و نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن ملک ناصر حطار نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے ہردلعزیز رہنما صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چکوال راجہ شاہ جہان سرفراز کے نہایت ہی شکر گزار ہیں جنہوں نے پیپلز یوتھ ضلع چکوال کے نوجوانوں کو نوکریاں دیں جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، نادرا، واپڈا اور سوئی گیس کے محکمے شامل ہیں۔ اور یہ ضلع چکوال کی تاریخ میں پہلی بار ورکروں میں نوکریاں دی گئی۔ ملک ناصر حطار نے مزید کہا کہ نوکریاں لینے والوں میں کوئی راجہ شاہ جہان سرفراز کا رشتہ دار نہیں صرف پاکستان پیپلزپارٹی کے ورکر یا ورکروں کے بیٹے ، بیٹیاں شامل ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے لیاقت باغ کے آخری جلسہ میں شہید بہن نے جو امیدواروں سے وعدہ لیا تھا اس وعدے کو نبھاتے ہوئے راجہ شاہ جہان سرفراز نے پارٹی کے ساتھ اپنی وفا کا ثبوت دیا۔ شہید بی بی نے وعدہ لیا کہ اقتدار میں آ کر اپنے رشتے داروں کو نوکریاں نہیں دو گے صرف جو پارٹی کا غریب ورکر ہوگا اسے نوکری دی جائے گی۔ جنہوں نے تقریباً بارہ سال پارٹی کے لیے جدوجہد کی۔ اور انہیں نہ تو نوکریاں دی گئی اور نہ ہی انہیں چین سے جینے دیا گیا۔ اور انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا۔
Wednesday, 25 April 2012
امریکہ و نیٹو کی جارحیت اور بلوچستان میں بیرونی مداخلت کےخلاف دفاع اسلام کانفرنس
(کوئٹہ )دفاع پاکستان کونسل کی امریکہ و نیٹو کی جارحیت اور بلوچستان میں بیرونی مداخلت کےخلاف دفاع اسلام کانفرنس آج صادق شہید گراﺅنڈ میں منعقد ہورہی ہے۔۔ دن گیارہ بجے شروع ہونے والی کانفرنس کے حوالہ سے وسیع پیمانے پر تیاریاں و انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔کوئٹہ اور اس کے گردونواح سے تمامتر مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افرادصادق شہید گراونڈ پہنچ کر ملکی سلامتی و استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کا عزم کریں گے۔کانفرنس کے حوالہ سے وسیع پنڈال بنایا گیا ہے جماعةالدعوةاور جے یو آئی نظریاتی کے چارہزار رضاکار صادق شہید گراﺅنڈ کے ارد گرد سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ سٹیج ، داخلی دروازوں اور جلسہ گاہ کے اطراف میں مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جن کے ذریعہ کانفرنس کی کارروائی کومکمل طور پر مانیٹر کیا جائے گا۔دفاع اسلام کانفرنس کیلئے بڑا سٹیج بھی تیار کیا گیا ہے جبکہ الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا ، جید علماءکرام، شیوخ الحدیث ، مشائخ عظام اور دیگر اہم شخصیات کیلئے الگ سے جگہ بنائی گئی ہے۔ سٹیج پر مرکزی قائدین تشریف فرما ہوں گے پنڈال کے چاروں اطراف میں بڑے ہورڈنگز، خوبصورت بینرزاور دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوںکے پرچم لگائے گئے ہیں جس سے صادق شہیدگراﺅنڈ شاندار منظر پیش کر رہا ہے۔جماعةالدعوة ،جمعیت علماءاسلام نظریاتی‘پاکستان علماءکونسل‘ جماعت اسلامی اور اہلسنت والجماعت کی طرف سے کوئٹہ میں سینکڑوں مقامات پر سے شرکاءکے قافلے ترتیب دیے گئے ہیں مقامی ذمہ داران اور علماءکرام مساجدومدارس اور گلی محلوں سے قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے صادق شہید گراونڈ پہنچیں گے تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھاجا سکے۔گزشتہ روز دفاع پاکستان کونسل اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنماﺅںجے یو آئی نظریاتی کے مولانا عبدالقادر لونی‘تحریک حرمت رسول ﷺکے مولانا امیر حمزہ،تحریک آزادی جموں کشمیرکے حافظ سیف اللہ منصور‘جماعت الدعوةسے مولانانصر جاوید‘مفتی حافظ محمد قاسم و دیگر نے گراﺅنڈ کا دورہ کیا اورتیاریوں و انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔اس موقع پر انہیں سٹیج سے لیکر پنڈال تک کے انتظامات اور سکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوںکی جانب سے کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زبردست تشہیری مہم چلائی گئی ہے شہر کی تمام شاہراہیں، پبلک مقامات اور گلی محلے اشتہارات،بینرز، ہورڈنگز اور سائن بورڈز سے سجے نظر آتے ہیں۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے کوئٹہ و گردونواح کے رہائشیوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ دفاع اسلام کانفرنس میں بھرپور انداز میں شریک ہوںتاکہ دشمنان اسلام کو مضبوط پیغام دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل پورے پاکستان کی عوام کا محبت و یکجہتی کا پیغام لائے ہیں کیونکہ بلوچ محب وطن قوم ہے دفاع اسلام کانفرنس سے جماعة الدعوة ،جمعیت علماءاسلام نظریاتی، جماعت اسلامی ، اہلسنت والجماعت،جمعیت علماءپاکستان ، جمعیت اہلحدیث ، عوامی مسلم لیگ ، مسلم لیگ (ض) ، تنظیم اسلامی ، آل پارٹیز حریت کانفرنس، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ، مجلس احرار اسلام ، متحدہ جمعیت اہلحدیث ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ، جماعت اہلحدیث، تنظیم مشائخ عظام اوراتحاد تنظیمات وفاق المدارس سمیت دیگر سیاسی ، سماجی و کشمیری تنظیموں کے قائدین ، عسکری ماہرین ، وکلاءرہنما اور دانشور حضرات خطاب کریں گے ۔دینی مدارس کے ہزاروں طلباءکی طرح المحمدیہ سٹوڈنٹس کے ہزاروں طلباءبھی دفاع اسلام کانفرنس میں بھرپور انداز میںشرکت کریں گے۔
دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ۔ایک جاں بحق
چنوں (تحصیل رپورٹر)نواحی گاؤں چک نمبر127پندرہ ایل (بمبے والا ) کے رہائشی زمیندار مرزا محمد رفیق ولد سلامت علی اپنے کھیتوں میں کام کی نگرانی کررہا تھا کہ اچانک -2نامعلوم مسلح افراد نے آکر فائرنگ کردی جس سے وہ موقعہ پر جاں بحق ہوگئے ۔لواحقین کے مطابق محمد رفیق ماضی میں ایک کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کی مخالفت کرتا رہا جو کہ نابالغ بچی سے گینگ ریپ کے جرم میں اپنے ساتھیوں سمیت-25سال کی قید کی سزا میں جیل میں بند ہے جو کہ صلح و رہائی کیلئے ان پر دباؤ ڈالتا رہا نہ ماننے پر اس نے اپنے تنظیمی دہشت گردوں سے یہ کارروائی کروائی ہے۔مقتول کے بھائی کے مطابق وہ قاتلوں کو جانتا ہے جوکہ پہلے سے اشتہاری ہیں۔ جبکہ پولیس کے مطابق یہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ مقتول کی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹ ہسپتال میاں چنوں پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹمارٹم جاری ہے۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ نامناسب ہے: وزیر اعظم کا ردعمل
گيلاني کو خود سے زيادہ اپنے بيٹے کي فکر ہے، شيخ رشيد
اب بڑے پيمانے پر دنگا فساد مچايا جائے گا، حامدمير
معروف اينکر پرسن حامد مير نے کہا ہے کہ ان کے خيال ميں اب عدالتي فيصلے سے بجٹ سازي کا عمل متاثر ہوگا اور سياسي انتشار سے بے يقيني کي کيفيت پيدا ہوگي. نيوز اينکر کامران خان کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ميرے پاس اطلاع ہے وزير اعظم رات گئے تک اس حوالے سے مصروف رہے، اور اس فيصلے کے بعد جو ردعمل آتا ہے اس کيلئے انہوں نے تياري کي ہوئي ہے، وہ اس فيصلے کيلئيتيار تھے ، اس فيصلے سے بجٹ سازي کا عمل متاثر ہوگا اور سياسي انتشار سے بے يقيني کي کيفيت پيدا ہوگي، وہ چاہتے ہيں کہ يوسف رضا گيلاني کي شہادت کا عمل کچھ لمبا کيا جائے، اگر سپريم کورٹ اليکشن کميشن کے ذريعے وزيراعظم کو نا اہل قرار ديتي ہے تو جب نيا وزير اعظم آئے گا تو وہ بھي سپريم کورٹ کے معاملات ميں الجھا رہے گا، کچھ وکلا کو تيار کيا جارہا ہے کہ وہ سپريم کورٹ ميں جائيں اور کچھ افراد کے خلاف کہيں کہ ان کے خلاف بھي توہين عدالت کا مقدمہ چلايا جائے.پيپلز پارٹي اپني تمام تر ناکاميوں کي ذمہ داري عدليہ اور کسي حد تک ميڈيا پر ڈالے گي، اور کہے گي کہ ہميں تو وقت نہيں ديا گيا کہ ہم عوام کيلئے کچھ کرتے ہميں مستقل مصروف رکھا گيا، ميڈيا کے خلاف محاذآرائي ميں اضافہ ہوگا، لڑائي چھوٹا لفظ ہے بڑے پيمانے پر دنگا فساد مچايا جائے گا، پچھلے دو تين دنوں ميں وزير اعظم نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہيں کہ ان کے ساتھ زيادتي ہورہي ہے ، حکومت کے دو لوگوں نے يہ بات کي ہے کہ وزيراعظم استعفي ديديں اور ان دو افراد کي بات نہيں سني جائے گي صدر زرداري اصل فيصلہ کريں گے، ان دو افراد نے کہا ہے کہ محاذآرائي سے گريز کرتے ہوئے سپريم کورٹ کے فيصلے کے مطابق آپ استعفي? ديديں.
جمہوریت پر شب خون مارا گیا،آج سیاہ ترین دن ہے: فردوس عاشق اعوان
وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج سیاہ ترین دن ہے۔ سزا کیخلاف اپیل کریں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہمیشہ عدالتی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ سزا ہونے کے باوجود وزیر اعظم کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم نے شہیدوں کی قبروں کے ساتھ وفا کی۔ کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت پر شب خون مارا گیا
توہین عدالت کیس،وزیراعظم مجرم قرار، صرف 30 سیکنڈ کی سزا سنائی گئی
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم گیلانی کو تابرخاست عدالت توہین عدالت کی سزادے دی ہے۔کورٹ نمبر چار میں جسٹس ناصرا
ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا جس دوران فیصلے کے پس منظر کے بیان کے بعد سپریم کورٹ نے تابرخاست عدالت سزاسنادی،وزیراعظم کو صرف 30 سیکنڈ کی سزا بھگتنا پڑی ۔کئی لوگوں کی خواہشات کے برعکس وزیراعظم کی گرفتاری کی ضرورت پیش نہیں آئی اور فوراً سے خودہی عدالت نے فیصلے پر عمل درآمد کروالیا جبکہ اِس وقت سزا ختم ہوچکی ہے اور ججز فیصلہ سنانے کے بعد اُٹھ گئے ہیں۔روسٹرم کی طرف جاتے ہوئے وزیراعظم کا ایک ہاتھ اعتزازاحسن اور دوسراہاتھ فاروق ایچ نائیک نے تھام کر سہارادیا اور وہ روسٹرم پر چلے گئے ۔اِس سے قبل وزیراعظم گیلانی خلاف معمول پجارو کی بجائے سرکاری کار پر سپریم کورٹ کے ججز گیٹ تک مختصر قافلے میں آئے اور وہاں سے پیدل اتحادیوں او ر وزراءکے ساتھ احاطہ عدالت میں پہنچے۔اِس موقع پرسپریم کورٹ کے اطراف میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے اور غیر متعلقہ شخصیات یاگورنر پنجاب لطیف کھوسہ ،عبدالقادر گیلانی اور مولابخش چانڈیوسمیت خصوصی کارڈنہ رکھنے والے افراد کو کمرہ عدالت میں داخلے سے روک لیاگیا ۔فیصلے سے قبل سپریم کورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل عرفان قادر کاکہناتھاکہ وزیراعظم کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں حکومت عمل درآمد کی پابندنہیں لیکن اگر سیاسی فیصلہ ہوا تو سیاستدان ہی فیصلہ کریں گے۔اُنہوںنے کہاکہ پراسیکیوشن کایہ کام نہیں کہ وہ کسی معصوم کو سزادلوائے ۔عرفان قادر کاکہناتھاکہ اعتزازاحسن کے ججوں کے متعصب ہونے کا فیصلہ عمل درآمد کیس کے فیصلے کے بعد واضح ہوجائے گا۔اعتزازاحسن نے کہاکہ اُنہیں توقع ہے کہ عدالت اُن کے دلائل سے اتفاق کرے گی لیکن اگر نہیں بھی ہوتا توعدالتی فیصلے پر عمل کیاجائے گا۔آج گذشتہ پیشیوں کے برعکس ایم کیو ایم کے رہنماءبابر خان غوری بھی سپریم کورٹ موجودہیں۔سپریم کورٹ پہنچنے پر وزیراعظم کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیاگیا
بلدیاتی الیکشن: پنجاب حکومت شعبدہ بازی کررہی ہے: ہائی کورٹ، جواب مسترد ، شیڈول
لاہور(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید نے بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے دائر درخواستوں کا حکومت پنجاب کی طرف سے دیا گیا جواب ناقابل اطمینان بخش قراردیتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ حکومت پنجاب لگتا ہے شعبدہ بازی کر رہی ہے ، معلوم ہوتا ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کروانا ہی نہیں چاہتی۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ایڈوکیٹ جنرل ۵مائی کو خود پیش ہو کر وضاحت کریں۔ اور اگر کوئی شیڈول تیار کیا گیا ہے تو وہ بھی عدالت میں پیش کیا جائے۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ بلدیاتی الیکشن کروانا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے ۔ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ کر کے آئینی تقاضے سے انحراف کیا جارہا ہے۔
لاہور دھماکہ ہم نے کیا: لشکرِ بلوچستان
پاکستان میں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں:واٹمور
توہینِ عدالت کیس: آج فیصلہ سنایا جائے گا
پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف توہینِ عدالت کے مقدمے میں
فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے جمعرات چھبیس اپریل کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تھا
اور وزیراعظم سے کہا تھا کہ وہ اس موقع پر عدالت میں حاضر ہوں۔
جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی بینچ کے سامنے وزیِراعظم تیسری مرتبہ پیش ہونگے۔
سپریم کورٹ مناسب فورم نہیں: اعتزاز احسن
پیر کے روز جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ
نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت کی تو اعتزاز احسن نے
اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل ایک سو ستاسی کے تحت
سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کے لیے ہائی کورٹس مناسب فورم
ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اُن کے موکل کے خلاف کوئی بھی مدعی نہیں ہے اور فیئر
ٹرائل سے متعلق آرٹیکل دس اے کے آئین کا حصہ بننے کے بعد جن ججز نے وزیر
اعظم کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا وہ اس مقدمے کی سماعت نہیں کر سکتے۔
اُنہوں نے کہا کہ ججز سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی
کے خلاف توہین عدالت مقدمے میں عدالت خود شکایت کُنندہ ہے اور ججز نے از
خود نوٹس لیتے ہوئے اُن کے موکل کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا ہے اس لیے وہ اس
مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ میں رونق افروز نہیں ہو سکتے۔
اُنہوں نے کہا کہ چاہیے تو یہ تھا کہ این آر او کو چیلنج کرنے والے
ڈاکٹر مبشر حسن یا دیگر درخواست گُزار این آر او سے متعلق عدالتی فیصلے پر
عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف درخواست دیتے لیکن ایسا نہیں ہوا۔
سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے وزیر اعظم کے وکیل کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل اس مقدمے میں
پراسیکیوٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں اس لیے کسی پراسکیوٹر کو پابند نہیں
کیا جا سکتا کہ وہ ملزم کو سزا دلوائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سات رکنی بینچ
کی طرف سے پراسیکیوٹر کو جس انداز میں ہدایات جاری کی گئیں وہ اُن کے لیے
تشویش کا باعث ہے۔
بھارتی ادکار شاہ رخ خان کی امریکہ میں گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے اعتزاز
احسن نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اس پر شدید احتجاج کیا جس پر امریکہ کو
معافی مانگنی پڑی جبکہ اس کے برعکس ہم اپنے منتخب صدر کو غیر ملکی مجسٹریٹ
کے سامنے پیش کرنے کے لیے خط لکھنے پر دباؤ ڈال رہے ہیں حالانکہ متعلقہ
عدالت کی طرف سے ایسا کوئی نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب این آر او سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے مقدمے میں
قومی احتساب بیورو یعنی نیب کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ سابق
اٹارنی جنرل ملک قیوم نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس مقدمات ختم کرنے
کے لیے باقاعدہ منظوری نہیں لی تھی۔
بینچ میں شامل جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نیب کے وکیل
شائق عثمانی سے استفسار کیا کہ ملک قیوم جو اس وقت بیرون ملک ہیں اُن کی
وطن واپسی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں جس پر نیب کے وکیل کا کہنا تھا
کہ اُنہیں نوٹس بھجوائے گئے ہیں جس کا ابھی تک ملک قیوم نے جواب نہیں دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ملک قیوم کی واپسی تک تحقیقات
رُکی رہیں گی۔ نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ جواب نہ دینے کی صورت میں ملک
قیوم کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں گے۔
عدالت نے اس مقدمے کی سماعت تین مئی تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
Tuesday, 24 April 2012
لاہور ریلوے سٹیشن پر دھماکہ،3 جاں بحق, 35 سے زائد زخمی

لاہور اسٹیشن دھماکا ،شریف برادران کی مذمت
شہبا زشریف نے بھی دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا اور جاں بحق افراد کے ورثاء اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا
حيدر آباد سينٹرل جيل پر بنوں طرز کے حملے کاخدشہ
کولمبيااسکينڈل : امريکي خفيہ ايجنسي کے مزيد دواہلکاروں نے استعفي ديديا

بہاولنگر ميں مکان کي چھت گرنے سے چار بچياں زخمي بہاولنگر ميں مکان کي چھت گرنے سے چار بچياں زخمي
بہاولنگرميں مکان کي چھت گرنے سے چار بچياں زخمي ہوگئيں.پوليس کے مطابق بہاولنگر کے علاقے فاروق آباد ميں مکان کي چھت بوسيدہ ہونے کے باعث گر گئي.چھت گرنے سے کمرے ميں سوئي چار بچياں ملبے تلے دب گئيں.واقعے کي اطلاع پر ريسکيو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبي بچيوں کو نکال کر ڈي ايچ کيو اسپتال منتقل کيا. کشمير ميں لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب پونچھ اورراولاکوٹ سيکٹرز کے درميان ايک ہفتے سے تجارت معطل
ہے
لاہور ریلوے سٹیشن بم دھماکے کا مقدمہ درج
سندھ میں وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ سندھ میں وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
لاہور:ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ، میاں بیوی جاں بحق لاہور:ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ، میاں بیوی جاں بحق
لاہور میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو گیاجس میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئےجبکہ پانچ سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا ہے۔ لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن فلائی اوور میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے،عینی شاہدین کے مطابق ٹرک ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا،جس کی وجہ سے وہ ون وےپر آرہا تھااور اس نے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل پر ٹرک چڑھا دیا۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہےجبکہ حادثہ میں پانچ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا
جماعت الدعوة اورالمحمد یہ سٹوڈنٹس بلوچستان دفاع اسلام موٹر سائیکل کاروان آج منعقد ہوگا جماعت الدعوة اورالمحمد یہ سٹوڈنٹس بلوچستان دفاع اسلام موٹر سائیکل کاروان آج منعقد ہوگا
کوئٹہ۔۔۔۔۔۔۔۔جماعت الدعوة اورالمحمد یہ سٹوڈنٹس بلوچستان کے زیراہتمام دفاع اسلام موٹر سائیکل کاروان آج منعقد ہوگا ۔تحریک حرمت رسول کے چیئرمین اورجماعت الدعوة کے مرکزی راہنمامولاناامیر حمزہ ‘چیئرمین تحریک آزادی جموںو کشمیر حافظ سیف اللہ منصور‘اناظم الالمحمدیہ سٹوڈنٹس محمد حارث ڈارکی قیادت میں نکالاجانے والا کاروان مرکز التقویٰ ڈبل روڈ سے نکل کر شہر بھر سے ہوتا ہوا کوئٹہ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوگا‘جہاں پرقائدین ریلی کے شرکاءسے خطاب کریں گے۔دفاع اسلام کاروان کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔المحمدیہ سٹوڈنٹس بلوچستان کے ناظم طارق بلوچ نے بتا یا کہ 26اپریل کوکوئٹہ کے صادق شہید گراونڈ میں منعقد ہونے والی دفاع اسلام کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں دفاع اسلام کاروان کا آج انعقاد کیا جا رہا ہے‘جس میں جماعت الدعوة اور المحمدیہ سٹوڈنٹس کے کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
پاکستان اور بھارت ميں ايٹمي جنگ ہوئي تو دنيا ميں قحط پڑ جائيگا ، رپورٹ
Sunday, 22 April 2012
ن لیگ کے جلسہ میں اسلحہ کی نمائش، فائرنگ
ملتان میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسہ میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ ہوتی رہی، پولیس کو کسی کے خلاف کارروائی کی ہمت نہ ہو ئی۔سینٹر رفیق رجوانہ کی رہائش گاہ پر پی پی 194 سے ن لیگ کے امیدوار پیر معین ریاض قریشی کے لئے جلسہ ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی طارق رشید اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنوں نے اسلحہ کی نما ئش کی اور ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے پورے علاقے میں خوف کی فضا رہی۔ اس دوران پولیس خاموش تماشائی بنی
رہی۔