Saturday, 19 November 2011

اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن


ہنگو : پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں آج مزید 10 مبینہ عسکریت پسندوں کے ہلاک ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپراورکزئی ایجنسی کے علاقوں ادوخیل اور میرخیل میں سیکیورٹی فورسز کے گن شب ہیلی کاپٹر عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر شیلنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 10 عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ دہشتگردوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اورکزئی ایجنسی میں گزشتہ چند روز سے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں شدت آئی ہے اور اب تک وہاں 100 سے زائد مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کے دعوے سامنے آچکے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India