اسلام آباد : جماعت اسلامی پاکستان نے میمو کے معاملے کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر سینیٹر پروفیسر خورشید احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میمو اسکینڈل کی چھان بین کی ذمہ داری پارلیمانی کمیٹی کو دی جانی چاہیے تھی کیونکہ یہ معاملہ پارلیمنٹ اور اس کی کمیٹیوں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بحران کے خاتمے کے لیے میمو اسکینڈل کی تحقیقات کا کام چند ہفتے میں مکمل کیا جائے۔
0 comments:
Post a Comment