نیویارک : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے شام کی حکومت کے خلاف مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی ہے۔
جرمنی ، برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ قرارداد کے حق میں 122 اور مخالفت میں 13 ووٹ ڈالے گے جب کہ 41 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد کی منظوری کا مقصد شام پر عالمی دباﺅ بڑھانا ہے، اس سے پہلے روس اور چین کی جانب سے ایسی قراردادوں کو ویٹو کیا جاتا رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے سفیر نے مغربی طاقتوں پر ملک میں بغاوت بھڑکانے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment