Monday, 21 November 2011

پاکستان اور بھارت کی عوام کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے قریب آسکتی ہے


لاہور:حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی عوام کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے قریب آسکتی ہے۔
لاہور میں پاک بھارت دنگل کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کھیل ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعے تعلقات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ ہار جیت مقدر کا کھیل ہے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے کھیلوں کے فروغ کے لئے اسپورٹس کونسل قائم کیا ہے جس کے وہ خود چیئرمین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب تک بہت سارے کھیلوں کے میدان بناچکےہیں جب کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی سرکاری زمینیں قبضہ مافیا سے چھڑوا کر کھیل کے میدان بنائے جائیں گے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India