لاہور: پاکستان میں بڑھتی ہوئے مہنگائی نے انسانیت کی خدمت کرنے والی نرسوں کو بھی سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے۔
تنخواہوں میں اضافے کےلیے ملتان، فیصل آباد، رحیم یارخان اور بہاولنگرکے سرکاری ہسپتالوں کی نرسوں نے بدھ کو بھی ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیے۔
پنجاب میں تنخواہوں میں اضافے کےلیے دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والی نرسیں سراپا احتجاج ہیں۔
ملتان میں نرسوں کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری رہی، احتجاج کرنے والی نرسوں نے ریلی نکالی جسے پی ایم ہاؤس جانے سے روک دیا گیا۔
فیصل آباد میں الائیڈ اسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال، کارڈیالوجی سینٹر اور جنرل اسپتال غلام محمد آباد کی نرسوں نے کام کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دھرنا دیا اور ریلی نکالی۔
رحیم یارخان میں بھی شیخ زید اسپتال کی نرسوں کا تیسرے دن بھی احتجاج جاری رہا اور وارڈز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا،نرسوں نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔
بہاولنگر کے ڈسڑکٹ ہیڈ کواٹرز اسپتال میں بھی نرسوں نے شدید احتجاج کیا،مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
دوسری جانب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نرسوں کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا ہے اور وزیر اعلیٰ کو یہ مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
0 comments:
Post a Comment