Wednesday, 23 November 2011

امریکا،پاکستان کی نئی سفیر”شیری رحمٰن“


اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  شیری رحمان کو  امریکا میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق وزیراعظم ہاوس کی جانب سے شیری رحمٰن کی تقرری کا نوٹیفیکشن جاری  کرتے ہوئے وزیر اعطم نے ان کے نام نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔
شیری رحمٰن اس سے قبل پاکستان ہلال احمر کی سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کررہی تھیں۔
یاد رہےکہ شیری رحمٰن موجود حکومت کی پہلی وزیر اطلاعات و نشریات تھیں۔
سابق وزیراطلاعات 26 دسمبر1960ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں وہ پیشے کے اعتبار سے صحافی ہیں جب کہ انہوں نے 10 سال دی ہرالڈ پاکستان میں بحیثیت ایڈیٹر کام بھی کیا ہے جنہیں برطانیہ کی جانب سے آذادی صحافی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
شیری رحمان 2002ء سے 2007ء میں ممبر قومی اسمبلی بھی رہیں ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India