Sunday, 20 November 2011


کراچی : سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے استعفے کے بعد صوبائی وزارت اطلاعات کا قلم دان لینے کے لیے بھاگ دوڑ شروع ہوگئی ہے، وزیراعلی قائم علی شاہ کی مشیر شرمیلا فاروقی اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز سے پیپلزپارٹی کی مختلف لابیاں اس حوالے سے سرگرم ہیں اور پارٹی کی اعلی قیادت سے رابطے کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات کے لیے شرمیلا فاروقی اور شازیہ مری کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے، شرمیلا فاروقی کے والد سلمان فاروقی جو اس وقت صدر آصف علی زرداری کے پرنسپل سیکرٹری اور خاص دوست ہونے کی وجہ سے اس بات کا قومی امکان ہے کہ شرمیلا فاروقی کو صوبائی وزیراطلاعات کا عہدہ دے دیا جائے گا۔
پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے حتمی نام آج صوبائی حکومت کو دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India