ماسکو: روس کے صدر دیمیتری میدویدیف نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ میزائل کے دفاعی نظام کے منصوبے پر کام کرنے کے لیے اصرار کرے گا تو روس بھی جواباً ایسا ہی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ روس یہ نظام کیلننگراڈ کے علاقے میں نصب کرے گا جو پولینڈ کی سرحد سے متصل ہے۔
امریکا نے میزائل کا دفاعی نظام کا منصوبہ سابق صدر جارج بش کے دور میں بنایا تھا اور اس منصوبے کی وجہ سے روس اور امریکا کے درمیان تعلقات کئی بار کشیدہ ہوئے ہیں۔
امریکا افغانستان میں فوجی اڈے قائم رکھنے کی وضاحت کرے
امریکی صدر بارک اوباما نے اس منصوبے کے سب سے زیادہ متنازع حصوں کو حذف کردیا ہے تاہم روس کا کہنا ہے کہ اس کی تشویش کو اب تک دور نہیں کیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment