Monday, 21 November 2011

’نواز شریف جمہوریت کی نہیں ڈکٹیٹر کی پیداوار‘


کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے وزیر قانون ایاز سومرو نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بتادیا ہے کہ وہ جمہوریت کی نہیں ڈکٹیٹر کی پیداوار ہیں۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسے جلوسوں کی باتیں نہ کی جائیں، ڈگڈگی بجاکر بہت سے لوگوں کو بلایا جاسکتا ہے، یہ جہازوں میں بھاگنے والے ہیں جبکہ ہم بھاگنے والے نہیں۔
اس موقع سندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا کہ نواز شریف بے چارے کے بس میں کچھ بھی نہیں ہے وہ ساڑھے تین سال سے حکومت کو گرانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ابھی تک کچھ نہیں کرسکا۔
بلدیاتی نظام کے حوالے سے آغا سراج درانی نے کہا کہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد بلدیاتی نظام کا مسئلہ ایک سے دو ماہ میں حل کرلیں گے۔ بلدیاتی نظام کا بل آخری مراحل میں ہے اس کا مزید جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
وزیر قانون ایاز سومروکہتے ہیں کہ کمشنری نظام اسمبلی سے متفقہ طور پر پاس ہوکر ایکٹ بن چکا ہے یہ تبدیل نہیں ہوگا اس میں صرف ترمیم ہوسکتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India