اسلام آباد: پاکستان آرمی کے تعلقات عامہ کے ادارے(آئی ایس پی آر ) نے طالبان سے رابطے اور مذاکرات کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق طالبان سمیت کسی سے بھی امن مذاکرات کرنے کا فیصلہ جمہوری حکومت کا کام ہے۔
طالبان کمانڈر کے ذرائع سے پیر کے روز میڈیا میں چلنے والی خبریں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان آرمی سے تحریک طالبان پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان فوج سے ہونے والے مذاکرات میں افغان طالبان نے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد مذاکرات میں تعطل پیدا ہوگیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment