Tuesday, 22 November 2011

تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی دفتر کو محکمہ ایکسائز نے 3 لاکھ 50 ہزا ر کے واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کردیا


لاہور : پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں  واقع تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی دفتر کو محکمہ ایکسائز نے 3 لاکھ 50 ہزا ر کے واجبات کی  عدم ادائیگی پر سیل کردیا ہے۔
لاہور ایکسائز کے آفیسر محمد آصف  کے مطابق  جیل روڑ پر واقع تحریک انصاف کے دفتر کو پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر  سیل کردیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے مرکزی دفتر کے ذمہ 3 لاکھ سے زائد کی رقم ہے جس پر انہیں نوٹسسز بھی جاری کیں گئے مگر  کوئی جواب نہیں آیا جس کے بعد کارروائی عمل میں آئی۔
تحریک انصاف کا دفتر سیل ہونے کی خبر ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےمحکمہ ایکسائز کودفتر کھولنے کی ہدایات جاری کرتےہوئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ  پنجاب کےترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمے نے مشاورت کے بغیرکارروائی کی ہے  جوکہ نہیں کی جانی چاہیے تھی۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India