اسلام آباد: ایبٹ آباد کمیشن نے بھی حسین حقانی کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک دو روز میں نوٹس جاری کر دیئے جائے گے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ایڈمرل مائیک مولن کو مبینہ خط لکھنے کے نتیجہ میں مستعفی ہو نے والے پاکستانی سفیر حسین حقانی کو اب دیگر تحقیقات کے علاوہ ایبٹ آباد کے واقعہ پر قائم اعلیٰ ترین عدالتی کمیشن کے سامنے بھی پیش ہونا ہو گا۔
اس سلسلے میں ایبٹ آباد کمیشن نے باضابطہ طور پر حسین حقانی کو طلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔امید ہے کہ ایبٹ آباد واقعہ کی اگلی سماعت میں حسین حقانی اس کمیشن کے روبرو پیش ہوں گے۔
یاد رہے کہ یہ سارا معاملہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پیدا ہوا۔
میمو کے نکات کے مطابق حکومت کو خدشہ تھا کہ آئی ایس آئی اور فوج شاید حکومت کا تختہ الٹ دے اس لیے مبینہ طور پر اس خط کے ذریعے امریکی فوج سے مدد طلب کی گئی تھی۔ اب حسین حقانی کو کمیشن کے سامنے پیش ہونا پڑے گا اور کمیشن حسین حقانی سے نہ صرف ایبٹ آباد کے واقعہ کے بارے میں کچھ سفارتی معلومات حاصل کرے گا بلکہ میمو کے بارے میں بھی ان سے سوالات کیے جائیں گے اور ان سے مزید معلومات حاصل کی جائیں گی۔
حکومت نے حسین حقانی کو تحقیقات مکمل ہو نے تک اسلام آباد میں رکنے کی ہدایت کی ہے انہیں غیر معمولی سیکورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک ان کا قیام ایوان صدر کے مہمان خانے میں ہے۔
0 comments:
Post a Comment