کرم ایجنسی: پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے کرم ایجنسی میں جاری فوجی آپریشن کے دوران پاکستان فوج نے 11عسکریت پسندوں کو ہلاک جب کہ 25 کو زخمی کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں دونوں جانب سے شدید گولا باری کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے ہونے والی کارروائی میں درجنوں عسکریت پسند زخمی ہوگئے جب کہ 5 سےزائد ٹھکانوں کو خالی کروالیا گیا ہے۔
یادر ہے کہ پاکستان کی فوج 2008ء سے تحریک طالبان کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں شمال مغربی قبائلی علاقوں مصروف ہے تاکہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرکے علاقے کو پرامن کیا جاسکے۔
0 comments:
Post a Comment