Sunday, 20 November 2011

نواز شریف کی جانب سے کمیشن کے مطالبے پر عمل نہیں ہوگا:شجاعت حسین


لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حسین حقانی میمو کے حوالے سے نواز شریف کی جانب سے کمیشن کے مطالبے پر عمل نہیں ہوگا۔ نواز پہلے بھی بولتے رہتے تھے اب بھی بولتے رہیں گے۔
بھارتی شہر لدھیانہ میں کبڈی ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کے لیے مشاہد حسین اور دیگر کے ہمراہ روانگی سے پہلے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جو شخص بار بار جماعت نہیں بدلے اور اصولوں پر ڈٹا رہے گا جیت اسی کی ہوگی۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا کام ہے لیکن لیگ ن حکومت میں ہونے کے باوجود جلسے جلوس کر رہی ہے، یہ جلسے جلوس انکی مایوسی اور گھبراہٹ کی وجہ سے ہیں، ن لیگ کی مایوسی کی وجہ عمران خان کا جلسہ ہے۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ صدر زرادری بچے نہیں جو اپنے دستخطوں سے خط لکھتے، یہ ایک سازش ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خط کا معاملہ بلیک بیری سے ہی حل ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India