اسلام آباد:سپریم کورٹ میں زیر سماعت این آر او نظر ثانی کیس میں وفاق کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہےکہ میرا اعلیٰ عدلیہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرنا چیف جسٹس کو پسند نہیں ہے جس کا میں احترام کرتا ہوں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کس کی سماعت کے دوران میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ میری جماعت پاکستان کی عدالتوں کے احترام کا درس دیتی ہے اور انصاف کا بول بالا چاہتی ہے۔
جس کے بعد انہوں نے جہانگیر بدر کو میڈیا سے گفتگوکرنے کا کہا۔
جہانگیر بدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اور ہماری جماعت عدالتوں پر حملوں میں ملوث نہیں رہے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment