اسلام آباد: پاکستان کے وزیر دفاع راؤ احمد مختار نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے تعلقات میں مسائل یا تناؤ درپیش نہیں کیونکہ ہم 4 سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد مختار نے بتایا کہ وزیر اعظم میمو معاملے پر خاص توجہ دئیے ہوئے ہیں اور جلد ہی تمام حقائق سب کے سامنے ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف میمو ایشو حل ہوجانے کے بعد عوام میں کیا منہ لے کرجائیں گے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ میمو معاملہ ہوائی ہے جس پر حکومت پریشان نہیں ۔
یادرہے کہ احمد مختار نے اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا تھا کہ اگر میمو معاملے میں حقانی ملوث ہوئے تو بات وزیراعظم تک جائے گی کیونکہ وہ ان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
0 comments:
Post a Comment