نمائندے کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں اضافے کا نوٹیفیکشن کا حکومت سندھ نے جاری کردیا ۔
رینجرز کو پولیس کے اختیارات سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی بدامنی کیس کی ازخود لیے گئے نوٹس کی سماعت سے قبل دیئے گئے تھے۔
رینجرز کو شہر میں مکمل امن قائم کرنے کےلیے چھاپے مارنے، تلاشی لینے اور کسی کو بھی گرفتار کرنے کے اختیار ات حاصل تھے۔
حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز کو ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت کئی ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا جس کے بعد شہر میں کافی حد تک امن و امان قائم ہوگیا تھا۔
0 comments:
Post a Comment