لاہور: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے گورنر سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ طالبان کو پزیرائی اس لئے ملی کہ وہ تین روز میں انصاف دیتے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے عدالتی نظام میں انصاف ملنے میں 30 برس لگ جاتےہیں لیکن اس کی نسبت طالبان 3 روز میں انصاف دیتےجس کی وجہ سے انہیں پزیرائی ملی۔
پاکستان کے عدالتی نظام پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے یہاں عدالتوں کو کام نہیں کرنے دیا جاتا۔ انہیں ان کا کام کرنے دیا جائے اور زیر التواء مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔
0 comments:
Post a Comment