اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ پاکستان کے طالبان سے مذاکرات نہیں ہورہے۔ طالبان کی جانب سے کچھ پیغامات موصول ہوئے ہیں جن کا تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد جائزہ لیں گے۔
پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں نادرا کی ایک تقریب کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت طالبان سے مذاکرات کرسکتی ہے لیکن انہیں پہلے انتہا پسندی ختم کرنا ہوگی۔
افغانستان کے سابق رہنماء پروفیسر برہان الدین ربانی کے قتل کے حوالے سے بات کرتےہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان اور افغانستان کے تحقیقاتی ادارے مل کر تحقیقات کریں گے۔ ایک افغان تحقیقاتی ٹیم آج پاکستان آرہی ہے، انہیں جو معاونت درکار ہوئی وہ فراہم کریں گے جب کہ ہمارے انٹیلی جنس ادارے بھی ان کی بھرپور مدد کریں گے۔
میمو سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میمو کے معاملے میں جوکچھ ہوا اوراس میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے ضرور سامنے لایا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment