مظفر آباد: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع وادی نیلم کے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کا 30 کروڑ سے زائد کا پراجیکٹ پیپلز پارٹی کے جیالوں میں سیاسی رشوت کے طور پر تقسیم کردیا گیا ہے۔ کمیونٹی کی مشاورت کے بغیر منصوبہ جات من پسند افراد کو دے دئیے گئے۔
یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام (UNDP) کی جانب سے آزاد کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقے نیلم کی 9 یونین کونسل باڑیاں اشکوٹ، کندل شاہی شاہکوٹ ، نیلم ، دودھنیال، شاردہ، کیل، گریس ٹاؤن کمیٹی آٹھ مقام شاردہ کے پسماندہ علاقوں ترقیاتی منصوبہ جات اور بحالی کے پروگراموں کے لئے جون 2012ء تک 30 کروڑ 72 لاکھ روپے کا پراجیکٹ پاکستانی این جی او ڈیولیشن ٹرسٹ فار کمیونٹی انوائرنومنٹ (DTCE) کو دیا گیا جس نے خلاف ضابطہ عملدرآمد کے لئے نیلم کی مقامی این جی اوز کے بجائے غیر مقامی کریسنٹ ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کو اپنا پارٹنر بنایا ہے۔
ضلع نیلم میں کمیونٹی سے مشاورت کے بجائے سیاسی بنیادوں پر مقامی ایم ایل اے کی چٹوں پر پیپلز پارٹی کے جیالوں میں سیاسی رشوت کے طور پر اڑھائی لاکھ رروپے کا فی منصوبہ جات جن میں لنک روڈ، دیہی راستے، پل واٹر سپلائی سکیم، سڑھیاں آبپاشی کی کولہیں شامل ہیں۔
کریسنٹ ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کے اہلکار خواجہ لشکر نامی شخص نے عوامی میٹنگ کے بجائے من پسند افراد جن کی سفارشات پیپلز پارٹی کی طرف سے دی گئی تھی طلب کر کے پرپوزل حاصل کر لئے ہیں جس کا کہنا ہے کی انتظامیہ وکلاء صحافیوں جو کہ ہمارے پارٹنر ہیں کوئی خبر لگ سکتی ہے نہ ہی ان کے پروگرام کو چیلنج کیا جا سکتا ہے جب کہ سفارش کردہ پارٹنرز کو اڑھائی لاکھ دینے کا ایم او یو پر دستخط کئے جاچکے ہیں۔
سیکرٹریز لوکل گونمنٹ کو 30 ہزار نقد دینے کی شرائط رکھی گئی ہیں۔ عملدرآمد کرنے والی این جی او کریسنٹ ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن نے پیپلز پارٹی کے جیالے کے کہنے پر بغیر ٹسٹ انٹرویو بدوں مشتہر کئے خالی آسامیوں پر بھی جیالوں کو بھرتی کیا ہے۔ این جی اوز سیکٹر میں کام کرنے والے افراد کو بھی نظرانداز کیا گیا ہے۔
ترقی کے نام پر جیالہ نوازی کا سلسلہ عروج پر ہے بحالی اور تعمیر نو کی این جی اوز نے سیکٹر میں بین لاقوامی امداد پر بھی ہاتھ صاف کرنا شروع کر دیا ہے۔ وادی نیلم کے عوامی حلقوں میں این جی اوز سیکٹر کو جیالانوازی کے لئے استعمال کرنے پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment