Tuesday, 22 November 2011

مردان ڈویژن میں لڑکیوں کے ایک سرکاری سکول میں ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکہ


پشاور: مردان ڈویژن میں لڑکیوں کے ایک سرکاری سکول میں ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکہ کیا گیا جس میں پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئےہیں۔
مردان پولیس چیف  ذیشان حیدر کے مطابق دھماکہ میں زخمی ہونےوالوں میں 2 کو انتہائی نازک حالت میں اسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے سے  اسکول کی عمارت کو شدید نقصان ہوا جب کہ بچوں سمیت اسکول کےاساتذہ کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق آج صبح پار ہوتی نامی علاقے میں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈر ی سکول میں 2 الگ الگ مقامات پر بارودی مواد نصب کیاتھا ۔
پولیس نے مزید بتایا کہ چوکیدار نے  بم کی موجودگی پر پولیس کو طلب کرلیا جس دوران دھماکہ خیز مواد چیک کیا جارہا تھا کہ  اچانک زور دار دھماکہ ہوا   جس کے نتیجے میں  اہلکار اللہ نواز موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ 3 اہلکاروں  اور سکول چوکیدار سمیت 8 افرادزخمی ہوگئے ہیں ۔
پولیس نے بتایا کہ  دھماکے زخمی ہونے والوں کو فوراً ہی مردان دسڑکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی سی او مردان کے مطابق اسکول میں 2 دیسی ساختہ بم نصب تھے جن میں سے ایک ریمورٹ کنٹرول  پر تھا جو کہ پولیس کے آنے کے بعدپھٹا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India