ڈیرہ بگٹی: پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں چینی انجینئرز پر ہونے والے حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک 11 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ایف سی نے حملے کی تردید کردی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکہ بارودی سرنگ سے گاڑی کے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیاتاہم چینی انجینئرز حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔
چینی انجیئنرز کچی کنیال کے معائنے کے لیے جارہے تھے کے دھماکہ ہوا ۔
ایف سی کے میجرعبیداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ چینی انجینئرز پرحملے کاکوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کےضلع لورالائی کی تحصیل چمالنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورس کےایک میجر سمیت 15 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
0 comments:
Post a Comment