Sunday, 20 November 2011

’شام میں مداخلت سے ناٹو کا انکار‘


کینیڈا: سیکورٹی سے متعلق کینیڈا میں جاری عالمی کانفرنس میں ناٹو نے شام میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے، کانفرنس میں لیبیا، مصر اور ایران سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
کانفرنس کے دوسرے روز اسرائیلی وزیر دفاع ایہود براک نے کہا کہ جوہری ایران عالمی امن کے لیے خطرہ بن جائے گا اور دیگر مسلم ممالک سعودی عرب، مصر اور ترکی بھی جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں تیز کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شام کے صدر نے مظاہرین کے خلاف مظالم کی حد کردی ہے، ان کا حشر بھی کرنل قذافی اور حسنی مبارک جیسا ہوگا۔
کینیڈا کے وزیر دفاع نے کہا کہ شام میں مداخلت کے لیے لیبیا کو مثال نہ بنایا جائے، دمشق میں مداخلت کرنا ناگزیر ہے تو اس کے لیے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد لانا ہوگی۔
اس موقع پر جرمنی کے سابق وزیر خارجہ تھیو ڈور نے بھی شام میں ناٹو کی مداخلت کے امکان کو مسترد کردیا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India