Monday, 21 November 2011

خیبرپختون خوا کی اسمبلی نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوششوں کے خلاف ہنگامی قرار داد منظور کرلی


پشاور: پاکستان میں خفیہ میمو کا معاملہ سامنے آنے کے بعد حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی کے بعد ملک کے شمالی صوبے خیبرپختون خوا کی اسمبلی نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوششوں کے خلاف ہنگامی قرار داد منظور کرلی۔
اجلاس میں معمول کی کارروائی روک کرقرارداد پیش کرنے کی اجازت دی گئی، جس پر پی پی پی شیرپاؤ اور مسلم لیگ ن کے اراکین نے واک آوٹ کردیا۔
قرارداد کے متن کے مطابق یہ اسمبلی کسی بھی طاقت کو غیر جمہوری طریقے سے تبدیلی لانے کی اجازت نہیں دے گی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہر ایشو کو ملک کے لیے خطرناک قراردینے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ وہ کیا کردار ادا کررہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India