کراچی: پاکستان کےجنوبی صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے گلشن اقبال حسن اسکوائر کی نجی بینک سے ڈاکوں 40 لاکھ لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی نیاز کھوسو نے بتایا کہ ملزمان 6 کی تعداد میں آئے تھے انہوں نے گارڈ سے اسلحہ چھینے کے بعد عملے کو یرغمال بنا کر بینک کو لوٹا۔
انہوں نے کہاکہ ملزمان ایک ہی کار میں سوار ہوکر فرار ہوئے اور جاتے ہوئے سی سی کیمرے کی فوٹیج اور گارڈ کااسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ بینک کے عملے سے معلومات اکھٹی کی جارہی ہے جلد ہی ڈاکووں کو گرفتار کرلیا جائےگا۔
0 comments:
Post a Comment