اسلام آباد: پاکستان کے ایوان صدر میں میمو اسکینڈل سے متعلق سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس شروع ہوچکا ہے۔
پاکستانی دارالحکومت میں ہونے والے اجلاس میں صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی اجلاس کے شرکاء کو اپنے موقف سے آگاہ کررہےہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ حسین حقانی نے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے آپ کو سچ ثابت نہ کرسکے تو استعفیٰ دے دیں گے۔
0 comments:
Post a Comment