لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث کیمسٹری میں ایم ایس سی کرنے والے نوجوان لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق عمران غفار نامی اس نوجوان لڑکے نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی سے بی ایس سی اور پنجاب یونیورسٹی سے کمسٹری میں ایم ایس سی کیا ہوا ہے۔
عمران غفار کا کہناہے کہ وہ 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے اور اس نے بے روز گاری کی وجہ سے جرائم کی دنیا میں قدم رکھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے دو مزید ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہےجو اس کے ساتھ وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے مزید کہا کہ عمران غفار زیورات کو سونے کی ڈلیوں میں ڈھالتا اور فروخت کرتا تھا۔
0 comments:
Post a Comment