Saturday, 19 November 2011

رضا کارانہ طور پر استعفیٰ دیا


کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے مستعفیٰ وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مجھے عہدہ پارٹی نے دیا تھا اور پارٹی کو پورا اختیار ہے وہ عہدہ واپس لے سکتی ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے متعلق بہت سی باتیں کی جارہی ہیں کہ میں نے دباؤ میں آکر استعفیٰ دیا لیکن سچ یہ ہے کہ دورہ لندن سے متعلق میری وضاحت کو ناکافی سمجھا گیا جس پر میں نے رضا کارانہ طور پر استعفیٰ  پارٹی قیادت کو پیش کیا۔
سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقارمرزا سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ میرے پرانےدوست ہیں اور رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ میرا دورہ لندن ذاتی تھا، میں ایسا کوئی کام نہیں کروں گا جس کی وجہ سے پارٹی میں کوئی ابہام پیدا ہو اور پارٹی یا اتحادیوں کے تعلقات خراب ہوں۔
ان کا کہناتھا کہ میں نے معافی اپنی پارٹی سے مانگی کسی اتحادی جماعت سے کوئی معافی نہیں مانگی اور نہ ہی مانگوں گا کیوں کہ میں اپنی قیادت کو جواب دہ ہوں۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India