Saturday, 19 November 2011

ایسے پیغامات کو بلاک کر دیا جائے جو فحش یا غیر مہذب ہو


اسلام آباد : پاکستان میں اب موبائل فون پر مختصر پیغامات تحریر کرنے کے سے پہلے اپنی زبان پر غور کرلینا آپ کے حق میں بہتر ہوگا۔
کیونکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے موبائل فون کمپنیوں کو ایک خط کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ ایسے پیغامات کو بلاک کر دیا جائے جو فحش یا غیر مہذب ہو۔
اس حوالے سے پی ٹی اے نے انگریزی اور اردو الفاظ کے 1500 الفاظ کی فہرست بھی موبائل فون کمپنیوں کے حوالے کر دی ہے۔
موبائل فون کمپنیوں کے مطابق اس ہدایت کا مقصد جنک پیغامات کی روک تھام کرنا ہے۔
پی ٹی اے کی تیار کردہ فہرست میں اکثر الفاظ فحش یا گستاخانہ معنوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
ان میں احمق، بے وقوف، Jesus Christ اور ہیڈ لائٹ جیسے الفاظ بھی شامل ہیں، جن کی وجہ سمجھ نہیں آسکی۔
جمعرات کو بھیجے گئے خط پر موبائل فون کمپنیوں کو ایک ہفتے کے اندر عملدرآمد کرنا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India