لاہور: پاکستانی نژاد امریکی تاجر منصور اعجاز اور مائیک مولن کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کےلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست بیرسٹر ظفراللہ نے دائر کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ مائیک مولن اور حکومت پاکستان کسی بھی میمو کی تردید کرچکے ہیں لہذا منصور اعجاز اور مائیک مولن کو ناپسندیدہ شخصیت قراردیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میمو اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کیا جائے جب کہ مائیک مولن اور منصور اعجاز پر پاکستان میں داخلے پر پابندی لگائی جائے۔
بیرسٹر ظفراللہ نے کہا ہےکہ دائر کی گئی درخواست میں پاکستانی وفاق اور امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی اور کو فریق بنایا ہے۔
0 comments:
Post a Comment