Saturday, 19 November 2011

کراچی پولیس امریکی اسلحہ سے لیس


کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے اور کاروباری شہر کراچی کی پولیس کو امن و امان کی مخدوش صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکی اسلحہ فراہم کردیا گیا ہے۔
امریکی حکومت کی جانب سے کراچی پولیس کو بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹ، ہتھکڑیاں، اندھیرے میں دیکھنے کے لیے دوربین، گاڑیاں جب کہ سی آئی ڈی کے لیے دھماکا خیز مواد کی نشاندہی کرنے والے آلات دیے گئے۔
امریکی قونصل جنرل نے تمام سامان پولیس ہیڈ آفس میں افسران کے حوالے کیا اس موقع پران کا کہنا تھا کہ پولیس کی مدد جاری رکھیں گے سندھ پولیس کے اہلکاروں کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔
  پولیس کو سازو سامان فراہم کرنے کی تقریب میں امریکی قونصل جنرل نے بتایا کہ 10 سالوں میں امریکی حکومت امن وامان کے لیے لاکھوں ڈالرزخرچ کرچکی ہے جس پر صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India