Saturday, 19 November 2011

خواتین کی تعلیم کے خلاف نہیں،طالبان


سوات: کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی خواتین کی تعلیم کے مخالف نہیں رہے ہیں بلکہ وہ صرف سکیولر اور مغربی تعلیم کے مخالف ہیں جس میں ان کے مطابق ساری توجہ دنیاوی تعلیم پر دی جاتی ہے۔
سوات کی طالبہ ملالہ یوسف زئی کا عالمی امن ایوارڈ کےلیے نامزدگی کے تناظر میں ذرائع ابلاغ کو جاری کیے جانے والے اپنے بیان میں تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا کہ طالبان کبھی بھی لڑکیوں کے تعلیم کے مخالف نہیں رہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان صرف سکیولر اور مغربی تعلیم کے مخالف ہے جس میں ان کے بقول ساری توجہ دنیاوی تعلیم پر دی جاتی ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ خیبر پختون خوا میں سب سے پہلے سرکاری اسکولوں پر حملوں کا آغاز بھی سوات سے ہوا تھا۔ سوات میں سب سے زیادہ یعنی 400کے قریب اسکول بم دھماکوں یا دیگر حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔
ملالہ یوسف زئی ایسے وقت سوات سے ڈائری لکھا کرتی تھی جب وہاں طالبان کی طرف سے لڑکیوں کی تعلیم پر مکمل طورپر پابندی عائد تھی۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India