Saturday, 19 November 2011

نئی سیاسی جماعت کاقیام جلدہوگا،خاکوانی


لاہور: پاکستان کے سابق وزیر مملکت اسحاق خان خاکوانی نے دعوی کیا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کا قیام جلد عمل میں آنے والا ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ نئی سیاسی جماعت میں موجودہ اور سابق اراکین پارلیمنٹ بھی شامل ہو رہے ہیں۔
اسحاق خاکوانی نے کہا کہ بعض راہنماوں کے بیرون ملک ہونے کے باعث نئی جماعت کا قیام تاخیر کا شکار ہوگیا ہے تاہم نئی جماعت قائم ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے بعض ساتھیوں کی خواہش ہے کہ تحریک انصاف کا ساتھ دیا جائے تاہم فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India