لاہور: پاکستان کے وزیر دفاع احمد مختار نے کہا ہے کہ منصوراعجاز بہت سازشی آدمی ہےوہ اس سے قبل بھی اس طرح کے کام کرتا آیا ہے جب کہ حقانی کے ملوث ہونے پر بات وزیراعظم تک آئے گی ۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ حسین حقانی کے جواب سے ہی ساری صورتحال واضح ہوگی کیونکہ سفیر وزیر اعظم کی ٹیم کا حصہ ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ معاملے کو کسی بھی صورت بھی برداشت نہیں کیاجائے گا اگر حسین حقانی اس میں ملوث ہیں تو فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔
احمد مختار کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ وزیر اعظم کسی بھی بیورو کو کھڑے کھڑے تو نہیں نکال سکتے ہیں جب تک تحقیقات سے سب کچھ واضح نہ ہوجائے۔
وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں ناکام بنائی جائیں گیں جب کہ کوشش کررہے ہیں کہ صورتحال کو معمول پر لایا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ ہر روز کے ساتھ سیاست تیز اور مشکل ہوتی جارہی ہے جب کہ مارشل لا کا کوئی امکان نہیں اگر نواز شریف چاہیں تو عدالت چلے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں ایجنسیاں کام نہیں کرتی جب کہ عمران خان کے جلسے میں وہ شامل نہیں تھیں۔
0 comments:
Post a Comment