حیدرآباد: پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کا ہالا بائی پاس پر ہونے والے جلسے کا اسٹیج مشرف کے خطاب سے 1 گھنٹے قبل پولیس نے اکھاڑ دیا ہے۔
نمائندہ کو حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ مسلم لیگ کے ہونے والا جلسہ غیر قانونی تھا جس کی اجازت نہیں لی گئی تھی۔
حیدرآباد ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کےلیے آل پاکستان مسلم کے کسی رہنمانے تحریری اجازت حاصل نہیں کی تھی جس کی وجہ سے جلسے میں موجود لوگ کو منتشر کردیا گیا ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کراچی کے صدر کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ سے تحریری اجازت لی گئی تھی مگر کچھ دیر قبل یہاں سے وزیر داخلہ منظور وسان گزرے تھے جنہوں نے ضلعی حکام کو جلسے روکنے کا حکم دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جلسے سے سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے ویڈیو خطاب بھی کرنا تھا جب کہ اس سے قبل شہر میں ریلی بھی نکالی جانی تھی۔
0 comments:
Post a Comment