Sunday, 20 November 2011

نامعلوم افراد نے نیٹو سپلائی کی 3 کنٹینروں کو فائرنگ کے بعد نذرآتش کردیا

مستونگ:  بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے نیٹو سپلائی کی 3 کنٹینروں کو فائرنگ کے بعد نذرآتش کردیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق نیٹو سپلائی کے3 کنٹینرز کراچی سے افغانستان کے لئے روانہ تھے کہ نامعلوم افراد نے مستونگ کے علاقے دشت میں ان پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد نے  ان پر پٹرول اورکیمیکل پھینک کر آگ لگادی۔
 تاہم کنٹینروں پر فائرنگ یا پٹرول چھڑکنے کے بعد آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان سے افغانستان میں طالبان سے جنگ لڑنے والی اتحادی فوج کی سب سے بڑی سپلائی لائن پاکستان سے جس پر کئی ماہ سے  حملے ہورہے ہیں۔
حملوں  میں آنے والی شدت کے بعد امریکا اوراتحادی افواج نے متبادل راستے  ڈھونڈنے شروع کردیا تھا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India