Sunday, 20 November 2011

باڑا قمبر آباد سے 6 لاشیں برآمد


خیبرایجنسی:پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے باڑا قمبر آباد سے 6 لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تمام افراد کو تشدد کے بعد  قتل کیا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال یہ نہیں بتاسکتے کہ قتل کی وجوہات کیا ہیں تاہم شواہد جمع کرکے  تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ذرائع  نے بتایا کہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے گا۔
ادھر کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں 7 عسکریت پسند ہلاک 6 سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کئی روز سے جاری ہے جس میں کئی عسکریت پسند ہلاک جب کہ کئی ٹھکانوں پر قبضہ بھی کرلیا گیاہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India