Sunday, 20 November 2011

جلسہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف عوامی عدالت

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہےکہ  آج کا جلسہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف عوامی عدالت میں تبدیل ہوگیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی نے کہاکہ آزادی کے ثمرات ابھی تک عوام تک نہیں پہنچے ہیں کیونکہ یہ ملک قائداعظم کا پاکستان نہیں رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ زرداری نے طے کرلیا ہےکہ وہ اپنی اصلاح نہیں کریں گےان کی اصلاح کےلیے ہم نے تنقید بھی اپنی آراء بھی ان تک پہنچائیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ یہ جلسہ آج کے حکمرانوں کے سرغنے سے  کہتا ہےکہ گو زرداری گو ۔جس کے بعد انہوں نے پنڈل میں موجود عوام سے صدر زرداری کے خلاف نعرے بھی لگوائے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India