Sunday, 20 November 2011


فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی عابد شیر نے کہاکہ  کرپٹ ،چور،لٹیروں کو بھاگنے نہیں دیں گے یہ جلسہ واضح کرتا ہے کہ فیصل آباد نواز شریف کا ہے۔
فیصل آباد کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر نے کہاکہ  اب حکمرانوں کو کوئی نہیں بچاسکتاہے کیونکہ انہوں نے اس شہر کے 5 لاکھ مزدوروں کو بے روزگار کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام کا سیلاب کرپٹ حکمرانوں سے ایوان اقتدار خالی کروانے کی ایک علامت ثابت ہوگا جس کی قیادت میرے محترم قائد نواز شریف کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف  ان چالیس چوروں کو بھاگنے نہیں دیں گے ان کا احتساب ہونے کا وقت آگیا ہےجب کہ ایوان صدر کو کرپٹ حاکم وقت سے نجات دلوائی جائے اس لیے  مسلم لیگ ن نعرے لگاتی ہے  کہ گو زرداری گو۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India