Friday, 18 November 2011

منصور اعجازحقانی کا سامنا اور ڈائیلاگ کیلئے تیار


واشنگٹن: پاکستانی نژاد امریکی تاجر منصور اعجاز نے کہا ہے کہ میں امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کا سامنا اور ان سے ڈایئلاگ کرنے کے لئے تیار ہوں۔
پاکستان کے نجی ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے منصور اعجاز نے کہا کہ مائیک مولن کو دیئے گئے خط پر انکوائری کا خیر مقدم کرتا ہوں اگر مجھے پاکستان میں انکوائری کے لئے بلایا گیا تو ضرور جاؤں گا اور وہاں پہنچ کر تمام ثبوت انکوائری کے سامنے پیش کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ میرے تمام ثبوت حقائق پر مبنی ہیں ان کی جہاں چاہیں مرضی جانچ اور تصدیق کروائی جائے۔
منصور اعجاز نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے منتخب نمائندوں کے بارے میں پورا سچ جان لیں جب کہ حسین حقانی بھی اپنے آپ کو جمہوریت کا دعوے دار کہتےہیں ان کی بھی جمہوریت پسند ہونے کی حقیقت سامنے آنی چاہئے۔
ان کا کہناتھا کہ حسین حقانی کا میمو ان کے قابل اعتماد دوست کے ذریعے مایئک مولن تک پہنچایا گیا تھا جب کہ میمو حسین حقانی کے خیالات سے اخذ کیا گیا تھا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India