Sunday, 20 November 2011

کالعدم تنظیم کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا


کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ  کی پولیس  نے دارالحکومت کراچی کےعلاقے گلستان جوہرسے شہر  میں فرقہ وارنہ فسادات اور سعودی قونصل  خانے پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی  کرائم  برانچ فاروق اعوان کے مطابق  پولیس نے صبح 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن کی نشاندھی پر رابعہ سٹی کے ایک فلیٹ میں موجود آصف عرف منا کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق کالعدم  لشکر مہدی سے ہے جو کہ شہر میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات اور چند ماہ قبل سعودی قونصل خانے پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھے ۔
ایس ایس پی کے مطابق گرفتاری آج صبح کی گئی ۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دہشت گردی کی اہم کارروائی کو ناکام بھی بنایا تھا جس میں 2 پولیس اہلکار بھی مارے گئے تھے جب کہ 5 دہشت گردوں کو مارا دیا گیا تھا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India