Sunday, 20 November 2011

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے پارٹی کے نئے شعبے سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل اور اس کے ارکان کے ناموں کااعلان کردیا ہے۔
متحدہ کی جانب سےلال قلعہ گراونڈ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں پالیمانی لیڈر فاروق ستار نےکہاکہ ایم کیو ایم وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اسمبلی الیکشن کے ٹکٹ دینے کے لیے کبھی نیلام گھر نہیں لگایا ۔
انہوں نے کہاکہ انتظامی کونسل  میں شامل ارکان کے ناموں پر قائد تحریک الطاف حسین بھی متتفق ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے بتایا کہ انتظامی کونسل میں اجمل دہلوی،سرفراز نواز،پیرفرزند علی شاہ خوشبخت شجاعت،طاہر کھوکھر،نثار احمد پہنور،رشید مسیح،ڈاکٹر نور محمد شاہ،حیدرعباس رضوی،وسیم اختر،عادل صدیقی عبدالروف صدیقی طاہر مشہدی ،احمدعلی ،کپٹین زاہد حسین ،ہادی ملک،حاکم خان،لیلیٰ پروین ،بابر خان غوری،راجہ اعظم خان،سید سمشاد جعفری و دیگر شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پریس کانفرنس کے بعد رابطہ کمیٹی اور انتظامی کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔
فاروق ستار نے رابط کمیٹی کی طرف سے کونسل کے قیام کی وجوہات اور طریقہ کاری کی وضاحت کرتےہوئے کہاکہ  کمیٹی کے قیام کا مقصد ملک میں موجود جاگیردارنہ ،سرمایہ دارنہ نظام کے خاتمے سمیت تنظامی منشور میں پارٹی رہنمائی کرئے گی ۔
انہوں نے بتایاکہ کونسل رابطے کمیٹی کے ساتھ اپنے اجلاس میں طریقہ کار اور اپنی حدود کار کا بھی تعین کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ انتظامی کونسل کا رابطہ کمیٹی کے ساتھ ہر 3 ماہ بعد ایک رسمی اجلاس ہوگا جب کہ غیر رسمی اجلاس باوقت ضرورت بلاوائےجاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کونسل میں پاکستان کے تمام صوبوں سے تمام مذاہب  اور قوموں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے کہاکہ ہماری دیکھ کر دیگر پارٹیوں نے بھی غریبوں کو جگہ دینا شروع کردی ہے جب کہ ہمارے مخالفین بھی جانتےہیں کہ الطاف بھائی کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہےوہ جو کہتےہیں کردیکھا تے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India