Wednesday, 27 June 2012

بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی پھانسی کی سزاعمرقیدمیں تبدیل

اسلام آباد…صدرزرداری نے بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی پھانسی کی سزاعمرقیدمیں تبدیل کردی ہے۔ذرائع کے مطابق صدرنے سربجیت سنگھ کی فوری رہائیکیلئیاحکامات جاری کردیے۔وزیرقانون نے بھارتی سربجیت سنگھ کی رہائی کیلئیسمری وزارت داخلہ کوبھجوادی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی وزارت داخلہ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ سربجیت سنگھ کوفوری طورپررہاکیاجائے۔سربجیت سنگھ کو 1990میں لاہور اورملتان میں بم دھماکو ں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیاگیا تھا ،ان دھماکوں میں 14افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ...

بجلی کے بلوں میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کا اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے ماہ مئی کے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ تقریبا ڈیڑھ روپیہ کا اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیشنل پاور جنریشن کمپنی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ مئی کیلئے بجلی نزخوں کو 1 روپیہ 52 پیسے بڑھانے کی درخواست دی تھی، نیپرا نے آج اسکی سماعت کرتے ہوئے 1 روپیہ 51 پیسے فی یونٹ ، اضافہ کرنے کی منظوری دے دی، یہ اضافہ ملک کی تمام 9 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ص ارفین پر لاگو ہوگا تاہم کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی پر اس کا نفاذ نہیں ہوگا، بڑھائے گئے نزخوں کی وصولی ماہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گ...

پنجاب میں ڈاکٹرز کی ہڑتال ناجائز ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ناجائز ہے اور وہ اپیل کرتے ہیں کہ ڈاکٹر فوری طور پر ناجائز مطالبات سے دستبردار ہو جائیں۔ مینارِ پاکستان ٹینٹ آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹری مقدس پیشہ ہے ، اسے رسوا نہیں کیا جاناچاہئے ،ان کا کہنا تھاکہ ان کی حکومت نے چار سال میں ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کیا اور ان کی تنخواہوں کی مد میں اربوں روپے مختص کئے لیکن اس کے باوجود ان کی ہڑتال سے مریض خوار ہو رہے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ کابینہ نے ڈاکٹروں کو مراعات دینے کیلئے اپنی تنخواہوں میں کمی کی ، 17 ویں گریڈ کا افسر 30ہزارروپے...

سربجیت سنگھ رہائی کی افواہوں سے بے خبر جیل کاٹ رہا ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور بھارتی قیدی سربجیت سنگھ اپنی رہائی کی افواہوں سے بے خبر کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے سیل میں قیدکاٹ رہا ہے۔ کوٹ لکھت جیل لاہور کی انتظامیہ نے جیونیوز کے نمائندے امین حفیظ کو بتایا کہ سربجیت سنگھ تاحال سزائے موت کے سیل میں بند ہے اور اسے اس کی رہائی کی افواہوں کاکوئی علم نہیں، جیل حکام نے بتایا کہ جب تک تحریری حکم نہ آئے، قیدی کو رہائی کی اطلاع نہیں دی جاتی۔ کیونکہ ایسی اطلاع غلط ثابت ہونے پرقیدی غصے میں خود کشی سمیت کوئی بھی اقدام کر سکتا ہ...

Tuesday, 26 June 2012

سیاسی پناہ کی خاطر

بحرِ ہند میں کرسمس آئی لینڈ کے قریب انڈونیشیا سے آسٹریلیا جانے والی کشتی کے حادثے کے بعد شروع کی گئی امدادی کارروائیاں روک دی گئی ہیں تاہم کشتی پر سوار دو سو سے زائد افراد میں سے نوّے اب بھی لاپتہ ہیں۔ اکیس جون کو حادثے کا شکار ہونے والی کشتی پر آسٹریلیا میں پناہ کے خواہشمند پاکستانیوں سمیت کئی قومیتوں کے افراد سوار تھے اور اس حادثے میں سترہ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر ملک عبداللہ نے بی بی سی اردو کے کاشف قمر کو فون پر بتایا کہ اگرچہ یہ حادثہ انڈونیشیا کی بحری حدود میں پیش آیا لیکن پیر کی شب ختم ہونے والا سرچ آپریشن زیادہ تر آسٹریلوی حکام ہی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں...

صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے اقدامات کو تحفظ دینے کے لیے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا ہے۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ صدر کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس دو دھاری تلوار ہے جس کا مقصد سپریم کورٹ کو عدالتی امور کی انجام دہی سے روکنا اور پارلیمان کو قانون سازی کرنے سے روکنا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر کی جانب سے ایسے اقدام پر ان کا مواخذہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق درخواست میں مذید کہا گیا ہے کہ صدر نے آرڈیننس جاری کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے لہذا اس آرڈیننس کو منسوخ کیا جائے۔ واضح رہے کہ صدر آصف علی...

نو منتخب وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا ہے۔

پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا ہے۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف دو روز سے سندھ کے دورے پر ہیں، پیر کی دوپہر کو انہوں نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ملاقات کی اور انتخاب میں حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی قیادت نے وزیرِاعظم سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ نو منتخب وزیر اعظم متحدہ قومی موومنٹ نائن زیرو پہنچے جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین سے بات چیت کی، اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف منہ میں سونے کا چمچا لیکر پیدا نہیں ہوئے ان کا تعلق متوسط طبقے سے ہے یہ ہی لوگ...

بریگیڈئیر علی کا کورٹ مارشل مکمل

پاکستانی فوج میں بغاوت پھیلانے اور ملکی اقتدار پر ناجائز طریقے سے قبضے کی کوشش کے الزامات کا سامنا کرنے والے فوجی افسر بریگیڈیئر علی خان کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ بریگیڈیئر علی کو پچھلے سال چھ مئی کو راولپنڈی سے حراست میں لیا گیا تھا ۔ فوج کے ایک میجر جنرل کی قیادت میں پچھلے سال دسمبر میں سیالکوٹ میں شروع ہونے والی کورٹ مارشل کی کارروائی قریباً چھ ماہ جاری رہنے کے بعد بیس جون کو راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوئی۔  فوجی قواعد کے تحت مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فوجی عدالت اپنا فیصلہ تحریر کر کے اپنے کمانڈنگ افسر کو ارسال کرے گی، جو اس مقدمے میں گوجرانوالہ کے کور کمانڈر ہیں۔ اس کے بعد عدالتی کارروائی کی تفصیل...

مافیا کا ڈان ملک ریاض کا ٹا ئٹینک ڈوبنے لگا

کنگ آف کرپشن اور لینڈ مافیا کے مرکزی سرغنہ اور بحریہ ٹاون کا مالک ملک ریاض حسین عرف ڈان جن پر الزام ہے کہ وہ ملک کے حکمرانوں، سیاست دانوں،بیورو کریسی اور میڈیا کے اہم دلا گیروں کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر لالچی کتے کی طرح ہڈی ان کے منہ میں ڈالی رکھتے ہیں۔اور اس ضمن میں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے کروڑوں روپے بطور رشوت ان کو دے دیتے ہیں۔ملک ریاض حسین کبھی ایک معمولی کلرک ہوا کرتے تھے لیکن وہ تمام قانونی و اخلاقی حدیں پھلانگتے ہوئے اب کھرب پتی بن چکے ہیں اور ان کا دولت کمانے کا سفر جاری ہے۔اٹھاون سالہ ملک ریاض ایک معمولی ٹھیکے دار کے گھر پیدا ہوئے اور والد کے کاروبار میں خسارے کے بعد میٹرک پاس ملک ریاض حسین کو کلرک کی نوکری کرنا...

سیکریٹری مذہبی امور کی لوٹ سیل ۔۔ ایک بار پھر پاکستان کی جگ ہنسائی

پاکستان کی مذہبی امور کی وزارت اگرچہ ہر دور ،میں اپنی شہرت کو داغدار ہونے سے بچاو میں ناکام رہی ہے۔اس نے حج دشمن پالیسی پر ہمیشہ کی طرح سبقت لیکر ایسے اقدام کئے ہیں جن سے ناصرف وزارت مذہبی امور کے ذمہ دار بددیانتی کے مرتکب ہوئے ہیں بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کے ذمہ دار بھی قرار پائے ہیں اور یہی صورتحال اب بھی ہے۔ وزارت مذہبی امور اس وقت انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر گئی جب وزارت کیلئے ایک ایسے سیکریڑی کی تعیناتی کی گئی جو پہلے ہی رسوائے زمانہ اور بدنام شہرت کا حامل ہیں۔اگرچہ حج ایک مقدس فریضہ ہے لیکن دکھ کے ساتھ لکھنا پڑ رہا ہے کہ مسٹر کاظمی بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے سپریم کورٹ میں 2010میں کرپشن سب سے کم ہوئی ہے چیف جسٹس صاحب...

کراچی: نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر فائرنگ

 پاکستان کے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل آج نیوز کے کراچی میں مرکزی دفتر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے آج نیوز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تحریک طالبان کے ترجمان نے  یہ اطلاع برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک رپورٹر کو نامعلوم مقام سے ٹیلی فون کر کے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج نیوز طالبان مخالف تبصرے کر رہا تھا اور ان کا موقف درست انداز میں پیش نہیں کر رہا تھا۔ترجمان کے مطابق چند روز پہلے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں سکیورٹی فورسز پر حملے کے بعد آج نیوز نے طالبان کے خلاف پروپیگنڈا کیا تھا۔دوسری جانب آج نیوز کے مطابق موٹر سائیکل...

Monday, 25 June 2012

Zardari behind all ills: Shahbaz

LAHORE – Chief Minister Shahbaz Sharif has held President Asif Ali Zardari responsible for all the problems facing the country. Zardari is inconsiderate to the troubles of the masses, the chief minister told the media persons after hearing public complaints at his tent office at Minar-e-Pakistan on Monday. Shahbaz Sharif said that the agonising loadshedding had placed the nation in a painful situation, whereas life of the general public had become miserable because of hours-long power outages. He said torturous loadshedding had brought the country’s economy to the brink of disaster and no one knew why Punjab and people of the province...

Karachi peace top priority, says Raja

KARACHI - Prime Minister Raja Pervaiz Ashraf has said that peace in Karachi was a government priority and vowed to solve all other problems with the help of allies. The prime minister was speaking to the media following his visit to MQM headquarters Nine Zero and his meeting with Pir Pagara at Kingri House on Monday where he thanked them for the support in his election. Raja reiterated that parliament was supreme and the major problems facing the country were the energy crisis and law and order that he hoped would be solved soon. “The parliament is the mother of all institutions a nd if all state institutions continue to work within...

Karachi peace top priority, says Raja

KARACHI - Prime Minister Raja Pervaiz Ashraf has said that peace in Karachi was a government priority and vowed to solve all other problems with the help of allies. The prime minister was speaking to the media following his visit to MQM headquarters Nine Zero and his meeting with Pir Pagara at Kingri House on Monday whe re he thanked them for the support in his election. Raja reiterated that parliament was supreme and the major problems facing the country were the energy crisis and law and order that he hoped would be solved soon. “The parliament is the mother of all institutions and if all state institutions continue to work...

Court orders Malik Riaz arrest

RAWALPINDI – A local court in Rawalpindi on Monday ordered the Anti-Corruption Department to arrest real estate tycoon Malik Riaz Hussain, his son Malik Ali Riaz and seven other accused and produce them before the court on July 2. Special Judge Anti-Corruption Chaudhry Ameer Muhammad Khan issued these directions while taking up the case of illegal transfer of 1401 kanals of land near Rawa t involving the Bahria Town. During the proceedings, the Anti-Corruption Department told the court that they along with Civil Line Police Station officials, including the area DSP, went to Islamabad for arresting Malik Riaz and others,...

Blaze at Sufi shrine triggers violence in Srinagar

SRINAGAR - Fire gutted one of the most revered Sufi Muslim shrines in the Indian-occupied Kashmir on Monday sparking clashes between police and angry Muslim protesters, witnesses said. At least six people were hurt in Held Kashmir's main city of Srinagar when police fired teargas at stone-throwing protesters enraged over the destruction of the 350-year-old wooden shrine of Peer Dastageer Sahib, which housed a relic of Sheikh Abdul Qadir Jeelani, an 11th century Sufi saint, police said. Rioters torched a fire engine and threw stones at firefighters and some members of the media. "After morning prayers, fire started from...

Court rejects plea of ex-prime minister’s son

RAWALPINDI - The court of Additional District and Sessions Judge (ADSJ) Monday threw out the plea of Syed Ali Musa Gilani, an MNA from Multan and son of former prime minister Syed Yousuf Raza Gilani, for annulment of his arrest warrants issued by a magistrate in ephedrine quota scam. ADSJ Kaleem Khan rejected the application of Musa Gilani, an accused in ephedrine case, which he filed through his lawyer Sheikh Abdul Aziz for cancellation of the arrest warrants. It is pertinent to mention here that Magistrate Shafqat Ullah Khan, on the request of Anti-Narcotics Force (ANF) had issued arrest warrants for Musa Gilani and former federal...

PML-Q gets loyalty reward

ISLAMABAD – The PML-Q got another big pie from the federal coalition government Monday night when Chaudhry Pervez Elahi was appointed as the deputy prime minister of the country.A government notification said Pervaiz Elahi would serve as deputy PM with immediate effect but he could not exercise any of the powers of the chief executive (PM). The position reportedly has been created to provide a backup for the times when the PM is unavailable or incapacitated.Earlier the same day, some 15 federal and state ministers belonging to PML-Q also took oath of their office. President Asif Ali Zardari administered oath to them at a ceremony...

’’الوداع‘‘ حاجی زکریا

وہ جو کوئی بھی تھا ۔ اس کا معاملہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں انسان کو اپنا نائب بنا کر بھیجا۔ حضرت آدم ؑ سے لیکر آج دن تک آنے والے تمام انسانوں کی زندگی کے مقاصد ’’ اللہ کی عبادت ،نبی کی اطاعت اور اللہ کی مخلوق کی خدمت‘‘ ہیں مگر اللہ تعالیٰ نے دنیاکے تمام نظام کواپنے ہاتھ میں رکھا اور چند دنوں پر محیط انسان کے جسد اور روح کا رشتہ قائم کر کے اسے انبیاء کرام کے ذریعے سے اچھائی اور برائی کا دائرہ کار بتا دیا اور پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا’’ہرذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے‘‘ (القرآن) مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ موت کے بعد انسان سے اُسے دیئے گئے مقاصد (اللہ کی عبادت ، رسول اللہؐ کی اطاعت اور مخلوقِ خدا کی خدمت‘‘) کے بارے میں پوچھا جائے گا۔مسلمانوں کو یہ تعلیم دی گئی کہ’’ حقوق اللہ ‘‘یعنی اللہ اپنے حقوق کی حق تلفی پر تو معافی دے سکتے ہیں مگر ’’حقوق العباد‘‘ یعنی اپنی...

موسیٰ گیلانی کے وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد: گرفتاری کا فیصلہ برقرار

سیاسی انتقام کے طور پر پھنسایا جارہاہے۔ ٹھوس ثبوت موجود نہیں، درخواست میں موقف ، فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنچ کرینگے ، وکیل صفائی۔ راولپنڈی(نامہ نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلیم خاں نے ایفی ڈرین سیکنڈل میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی اور وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس کو بھی وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کی اجازت دے دی۔...

ہٹیاں بالا کو بجلی سے محروم کردیا گیا’عوام کو مشکلات

ہٹیاں بالا(نمائندہ )ہٹیاں بالا میں بجلی طویل ترین لوڈشیڈنگ،تاجروں کے کاروبار بری طرح متاثر ،دن کو گرمی اور رات کو مچھروں نے لوگوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کے لیئے ہٹیاں بلدیہ کو شاریاں ہائیڈر ل سے بجلی فراہم کی جاتی تھی محکمہ ہائیڈرل الیکٹرک بورڈ کے اہلکاروں کی من مانیوں کے باعث ہٹیاں شہر کو بجلی سے محروم کر دیا گیا اور اسی بلدیہ حدود میں کچھ حصہ میں اپنی مرضی کی بنیاد پر بجلی دی جاتی ہے محکمہ برقیات ایس ڈی او نے دو گھروں میں شاریاں ہائیڈرل کی بجلی لگا کر دی ہوئی ہے جن کے لاکھوں کے وجبات باقی ہیں ہٹیاں بالا کے تاجروں کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائیڈرل اگر رات کے وقت شہری حدود کو بجلی فراہم نہیں کر سکتا تو کم از...

راجہ پرویز اشرف کی تقریر کشمیریوں کو دھوکہ ہے، چوہدری یاسین

برمنگھم (پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے نائب صدر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے حلف اٹھاتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مضبوط کریں اور مسئلہ کشمیر کو بھی حل کریں گے لیکن یہ کیسی دوستی ہے کہ جو کشمیریوں کے دشمن سے کی جارہی ہے اور کشمیریوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے کہ اس طرح مسئلہ کشمیر بھی حل ہو گا وہ بھارت جیسے مکار دشمن کی چالاکیوں کو نہیں سمجھتے کہ بھارت کس طرح مذاکرات اور امن کے نام پر دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے اور پاکستان کے حکمران بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کرکے مسئلہ کشمیر حل کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ کشمیر کے نام...

راجہ فرید خان نے مسلم کانفرنس کو خیر باد کہہ دیا، ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

برمنگھم (نمائندہ) مسلم کانفرنس سینڈول برانچ کے صدر راجہ فرید خان جنہوں نے 1982 ء میں مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی آج 19 برس کے بعد پارٹی کو خیرآباد کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت آزادکشمیر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا اس موقع پر ان کی رہائش گاہ پر راجہ محمود خان پولیٹیکل سیکرٹری راجہ فاروق حیدر نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا مسلم کانفرنس سینڈول کے صدر حاجی راجہ فرید خان نے اپنے ساتھیوں سمیت آزادکشمیر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں راجہ گلنواز خان مرحوم کے صاحبزادوں راجہ گلفراز خان ، راجہ شہزاد خان اور اپنی تمام فیملی کے ہمراہ نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا راجہ فرید خان ساقب وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کے قریب دوستوں میں شامل ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ اپنے خطاب کے دوران یہ کہاکہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ سردار سکندر حیات خان اور سابق وزیراعظم...

صحابہ کرام ایمان و عمل دونوں کیلئے معیار حق ہیں، علمائے کرام

 صحابہ کرام کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے ایمان کی مہر لگا دی حضورۖ تشریف لائے تو نبوت کا دروازہ بند ہوگیا جب آپ ۖ تشریف لئے گئے تو صحابیت کا باب بھی بند کردیا گیا صحابہ کرام ایمان و عمل دونوں کیلئے معیار حق ہیں مصائب و مشکلات کی آندھیاں چلائی گئیں مظالم کے پہاڑ صحابہ پر گرائے گئے لیکن کوئی ایک بھی حضورۖ کا غلام دکھوں تکلیفوں سے گھبرا کر دامن مصطفی ۖ سے ایک لمحہ کیلئے بھی دور نہ ہوا سو لیوں پر چڑھ گئے تپتے انگاروں پر سو گئے لیکن اپنے ایمان پر استقامت کے وہ جوہر دکھا گئے جو رہتی دنیا تک آنے والوں کیلئے مینارہ نور ہوں گے ان خیالات کااظہار جامع مسجد بلال ہڈرز فیلڈ میں جمعیت علماء برطانیہ کے نائب امیر مولانا محمد اکرم کی...

مسلمان دہشتگرد نہیں ہو سکتا، صدر یعقوب

راولپنڈی(پ ر) صدر آزاد جمو ں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ اولیاء کر ام کی ہی وجہ سے دین اسلام برصغیرمیں پھیلا ، انہوں نے کہا اسلام محبت وبھائی چارہ کا دین ہے پا کستان کا استحکا م اسی با ت میں ہے کہ ہم آپس میں محبت و بھا ئی چارہ سے رہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے علامہ صاحبزادہ مقصود احمد صابری کی2 کتب کی تقریب رونما ئی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا صدر آزاد کشمیر نے کہا کے اسلام امن کا دین ہے آج کہا جارہا ہے کہ مسلما ن دہشت گرد ہیں مسلمان کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا ،آج کے جو حالا ت ہیں ان کے ذمہ دار ہم خود ہیں ہم نے اولیا ء کر ام کے بتایا ہوئے راستے کو چھو ڑ دیا ہے جس کے وجہ سے ہم دنیا میں رسوا ہو کر رہا گئے ہیںانہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسلام کے بتائے ہو ئے اصولوں کو اپنائیں تقریب میں پیر سید عارف حسین شاہ گیلانی، راجہ محمد بشارت، ڈاکٹر ساجد الرحمن،...

میرپور کرپشن کا اڈہ بن چکا ہے، بیرسٹر سلطان

میرپور(پ ر) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے مرکزی رہنماء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان میں مختلف اداروں میں کرپشن کے انکشافات ہوئے ہیں اس سے احتساب کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔اس لئے میں آزاد کشمیر کے ذمہ داروں بالخصوص بیوروکریسی کو وارننگ دیتا ہوں کہ میرے پاس کرپشن کے تمام ثبوت پہنچ چکے ہیں بالخصوص میرپور میں دو ارب کے ایک پراجیکٹ جس میں کچھ لوگوں کے کمشن کی شرح بھی طے ہو گئی ہے اسے میں عنقریب منظر عام پر لاکر ایسے کرپٹ لوگوں کو ایسی سخت سزا دوں گا کہ انکی آئندہ نسلیں بھی بھلا نہیں سکیں گی۔ میرپور کو کرپشن کا اڈا بنا دیا گیا ہے اور میں نے کرپشن و تعصب کو ختم کرنے کا عہد کیا ہوا ہے۔ ان خیالات...

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India